ابو ظہبی کا میگا پروجیکٹ القنا، نوے فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

القنا، ایک ایسی تفریح گاہ ہے جو 2.4 کلومیٹر رقبہ پر محیط خورالمقطع کے سمندری پانیوں کے سامنے بنائی جا رہی ہے۔ زائرین دی نیشنل ایکویریم، دی برج ویلینس اینڈ لائف اسٹائل حب، سینماسیٹی القنا، پکسل (ای-اسپورٹس اور گیمنگ حب) کے علاوہ دلچسپ کھانے اور تفریحی سرگرمیوں سمیت اپنے اہل خانہ اور بچوں کے لئے جدید ترین سہولیات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

یہ ابھی تک زیرتعمیر ہے، لیکن جو کوئی بھی حال ہی میں وہاں سے گزرا ہو وہ یہ بتاسکے گا کہ تفریح کا یہ مرکز بہت جلد کھلنے کے لئے تیار ہے۔ سمندری لہروں کی طرز پر بنی خوبصورت سفید محرابیں، جو عہد جدید کی کنسٹرکشن کے تقاضوں پر پورا اترتی ہیں، اس علاقے کو ایک مناسب سمندری احساس دیتی ہیں۔ اور اب مرینا کے ساتھ، اس کی 100 برتھیں مکمل ہوچکی ہیں۔

پچھلے 12 مہینوں میں کوویڈ-19 کے چیلنجوں کے باوجود، اس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جب اس سال کے آخر میں یہ کھلے گا تو، القنا میں آنے والے زائرین ریستوران، کیفے اور رات کے کھانے میں بھی بڑی ورائیٹی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 15 اسکرینوں کی ایک بہت بڑا سنیماسیٹی (جو 85 فیصد مکمل ہے)، ایک ای-اسپورٹس اور گیمنگ حب جس کا نام ‘پکسل’ ہے، دی برج ویلنیس اینڈ لائف اسٹائل حب جو اب 85 ​​فیصد مکمل ہے اور بہت کچھ مکمل ہونے کو تیار ہے۔

المقطع کے علاقے میں واقع القنا کی عمارت خطے کے سب سے بڑے اور خوبصورت قومی ایکویریئم (جو اب 95 فیصد مکمل ہے) کی حامل بھی ہوگی۔ اس میں 5،000 مربع کلومیٹر سے زیادہ آبی مہم جوئی اور خطے کی سب سے بڑی پانی کے اندر سرنگ بھی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: