وزیر اعظم عمران خان نے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام “راست” لانچ کردیا۔

گذشتہ روز، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلا فوری ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام “راست” کے نام سے لانچ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ راست کا مقصد ملک کی رسمی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد میں لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا نظام پاکستان کی مکمل صلاحیتوں کو محسوس کرنے کی سمت ایک “بڑا قدم” ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں ملک کی نقد معیشت ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ “نقد معیشت کا سب سے بڑا نقصان [ہماری] ٹیکس وصولی کو ہے۔ پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس جمع کرنے والوں میں شامل ہے۔” 220 ملین آبادی میں سے صرف 20 لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں۔

کم ٹیکس کی وصولی سے پاکستان کی معیشت کے کس طرح متاثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہم اپنا بنیادی ڈھانچہ نہیں بنا سکتے۔ ہم انسانی ترقی نہیں کر سکتے۔ ہم بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی اسپتالوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایک ایسا ملک جو 50 سال پہلے خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، اب [ترقی] نہیں کرسکتا کیونکہ ہمارے پاس [اس کے لئے] رقم کافی نہیں ہے۔ “

وزیر اعظم کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام لوگوں کو آہستہ آہستہ نقد معیشت سے دور کردے گا۔ جو انہیں یقینی طور پر اس مقام پر لے جائے گا جہاں ملک کی بڑی آبادی مستفید ہوگی۔ اس نظام سے ملک کو ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے وژن کی طرف رخ کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی یہ کمزور طبقہ کے لوگوں کو شامل کرنے کا باعث بنے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ، “ہماری کوشش ہے کہ ہم مالی معاملات میں خواتین کی شمولیت لائیں، انہیں مواقع فراہم کریں، ان کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولیں، ان کی مدد کریں، ان کو مویشی دیں تاکہ وہ خود اپنے معیار زندگی کو [بہتر بناسکیں] اور یہ ان کے لئے معاش کا ذریعہ بن جائے۔ راست پروگرام اس میں مددگار ثابت ہوگا۔”

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: