پاکستان نے اپنی میسیجنگ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پاکستان نے سیکیورٹی کی خصوصیات کے ساتھ اپنی میسجنگ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صارفین کی رازداری کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرے گی۔ یہ ایپ میسجز، وائس کالز اور ویڈیوز سمیت تمام ماڈرن اور جدید خصوصیات پیش کرے گی۔

ایپ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ماہرین تیار کریں گے۔ اس مقصد کے لئے، حکومت نے مشاورت شروع کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد، وزارت اس پر کام شروع کردے گی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ "وزارت نے قومی سطح پر لوگوں کی سہولت کے لئے ایک سوشل نیٹ ورکنگ ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔” اندراج کروانے کے لئے، صارفین کو اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ وہ اس ایپ کو اپنے اسمارٹ فونز پر آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔

میسجنگ ایپ لوگوں کے ڈیٹا اور پیغامات کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ وزیر نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کی ذاتی معلومات کسی بھی پلیٹ فارم کے ساتھ شیئر نہیں کی جائیں گی.

ابتدائی طور پر، ایپ کو تجرباتی بنیاد پر تیار کرنے کے بعد میٹروپولیٹن شہروں میں لانچ کیا جائے گا۔ کامیاب جانچ کے پہلے مرحلے کے بعد حکومت دوسرے شہروں میں بھی خدمات کو وسعت دے گی۔

امین الحق نے کہا کہ:

جلد ہی میسجنگ ایپ کی ڈویلپمنٹ پر کام شروع ہوگا۔ ہم کوشش کریں گے کہ اسی سال اس سوشل نیٹ ورکنگ ایپ کو لانچ کیا جائے۔ ایپ کے استعمال کے قواعد مقررہ وقت پر بنائے جائیں گے۔ وزارت اور مقامی آئی ٹی ماہرین جلد ہی اس مواصلاتی ایپ کی ڈویلپمنٹ پر کام شروع کردیں گے۔

وزیر نے مزید کہا کہ ایپ آئی ٹی کے شعبے میں بڑا انقلاب لائے گی اور روزگار کے نئے مواقع کھولے گی۔ آئی ٹی وزارت اس ایپ کی نظامت سنبھالے گی۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading