اوپو نے کل اپنے رینو 5 اسمارٹ فون کو پاکستان میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، رینو 5 میں انڈسٹری کی نمایاں وڈیو پرفارمنس ہے اور یہ اے آئی پورٹریٹ ایکسپرٹ کے ساتھ آیا ہے تاکہ صارفین کو اپنی بہترین کارکردگی کا اظہار کرنے میں مدد ملے۔
لانچ ایونٹ میں انڈسٹری کے اسٹار شہریار منور، زو وساجی اور ٹریولنگ کے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافر علی اویس کی شرکت اور پرفارمنسز بھی شامل تھیں۔
اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، “آج کا اسمارٹ فون صرف ہماری یادوں کو ریکارڈ کرنے کا ایک ذریعہ نہیں ہے – یہ ایک ایسا پارٹنر ہے جو کہانی سنانے کے ہمارے اپنے انوکھے انداز کو تقویت دیتا ہے اور ناقابل فراموش کہانیوں کو محفوظ کرتا ہے جو ہم اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “ہارڈویئر اور سافٹ ویر دونوں پر محیط انقلابی امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ، رینو 5 صارفین کو اپنے الگ انداز میں دنیا کے رنگ اور روشنی کو جادوئی طور پر زندہ کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔”
رینو 5 میں اے آئی مکسڈ پورٹریٹ، ڈوئل ویو وڈیو اور اے آئی ہائی لائٹ وڈیو شامل ہیں جو اوپو کے اعلی درجے کی الگورتھم کو یکجا کرنے کے لئے انٹیلیجنٹ روشنی کی نشاندہی کا استعمال کرتے ہیں تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ پیشہ ورانہ معیار کے وڈیو تیزی سے گرفت میں لے سکیں۔
یہ فون، اپنے خوبصورت اور ہلکے ڈیزائن، 50 واٹ فلیش چارج اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کی AMOLED اسکرین کے ساتھ، دو جدید کلر فنش میں دستیاب ہے۔ اس تازہ ترین اسمارٹ فون میں اوپو کا منفرد رینو گلو ایفیکٹس بھی شامل ہے۔
اے آئی مکسڈ پورٹریٹ، ڈوئل ویو وڈیو اور اے آئی ہائی لائٹ وڈیو
کسی پورٹریٹ وڈیو کو کسی بیک گراؤنڈ وڈیو میں جوڑ کر، اے آئی مکسڈ پورٹریٹ پہلی بار ایک اسمارٹ فون میں ڈبل ایکسپوژر وڈیو ایفیکٹس لاتا ہے، جو ایک بالکل نئے فنکارانہ ایفیکٹ کو فعال بناتا ہے۔ یہ خصوصیت دو مختلف فنکارانہ طریقوں کے ساتھ آتی ہے جہاں صارف اپنی مرضی کے مطابق اس طرح ڈھال سکتے ہیں کہ پورٹریٹ وڈیو پس منظر کی وڈیو میں گھل مل جاتی ہے، جس سے تفریح اور خیالی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
اسی طرح نیا ڈوئل ویو وڈیو بیک وقت سامنے اور پیچھے والے کیمرے سے وڈیو کیپچر کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ڈبل ویو وڈیو صارف اور بنائے جانے والی وڈیو کو ایک ہی وقت میں آسانی سے ایک ہی فریم میں جوڑ دیتا ہے۔
رینو 5 نے اے ای ہائی لائٹ وڈیو کو بھی متعارف کرایا ہے جو ایک منظر میں خود بخود محیطی روشنی کی نشاندہی کرنے اور اوپو کی صنعت کے معروف الٹرا نائٹ وڈیو الگورتھمز اور براہ راست ایچ ڈی آر الگورتھم کا اطلاق کرکے وڈیو کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک جدید خصوصیت ہے۔
اسمارٹ جدتوں کے ساتھ تصویر کی سہولت
اے آئی کے توسیع شدہ سینسنگ الگورتھم کے ذریعہ تقویت یافتہ، رینو 5 مستقبل کے ٹچ فری تعامل کی حمایت کرتا ہے۔ اسمارٹ میسج پرائیویسی خود بخود پتہ لگاتا ہے کہ کیا کوئی اور آپ کے فون کی طرف دیکھ رہا ہے اور اس کے مطابق اطلاعات کو چھپاتا ہے۔
اسمارٹ ایئرکنٹرول آپ کو کال کا جواب دینے یا خاموش کرنے اور ہاتھ کے اشاروں کا استعمال کرکے ایپس کے اندر سکرول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسمارٹ آلویز آن ڈسپلے آپ کے فون کو استعمال کرتے وقت رینو 5 اسکرین کو مدھم ہونے یا بند کرنے سے روکتا ہے۔
دستیابی
59،999 روپے کی قیمت کے ساتھ، اوپو رینو 5 اب پیشگی آرڈر کے لئے دستیاب ہے اور 16 جنوری 2021 سے اسٹورز میں دستیاب ہوگا۔