ٹیکنو کے پرستار تیار ہوجائیں، پرجوش ٹیکنو فوٹو واک بہت جلد آرہا ہے!

نیا سال دنیا بھر میں ہر ایک کے لئے منانے کا موقع ہے اور ٹیکنو بہت جلد کچھ بڑا لانے کے لئے تیار ہے! کسٹمر انگیجمنٹ سب سے ٹاپ برانڈ کے طور پر تسلیم شدہ، ٹیکنو اپنے معروف فونز اور بجٹ کے موافق نرخوں کے لئے سال 2020 میں ٹرینڈ رہا تھا۔

اب ٹیکنو پاکستان کے بڑے شہروں میں فوٹوگرافی کے چاہنے والوں کے لئے ایک اور حیرت انگیز مہم ٹیکنو فوٹو واک (#TecnoPhotoWalk) لے کر آیا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز ایونٹ ہونے والا ہے جہاں آپ بہت سارے تفریحی سرگرمیوں اور حیرت انگیز فوٹو گرافی کے ساتھ لطف اندوز ہوسکتے ہیں!

کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ٹیکنو کے شائقین کو فوٹوگرافی کا حیرت انگیز تجربہ حاصل ہو گا۔ ٹیکنو آپ کو شہر کے مشہور مقامات کے گرد لے کر جائے گا اور آپ کو اپنے فونز کے ذریعے ان کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ ٹیکنو کے مداحوں کو ٹیکنو کے الٹیمیٹ کیمرا سلیوشن فون کیمون 16 کا استعمال کرکے اس سرگرمی میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

اگر آپ فوٹوگرافر ہیں یا فوٹو گرافی سے لگاؤ رکھتے ہیں تو ان شہروں کی خوبصورتیوں کو حاصل کرنے کے لئے اس حیرت انگیز تجربے کا موقع ضائع نہ کریں۔ فوٹوگرافی آپ کے فوٹو گرافی کنگ کیمون 16 کے ذریعہ کی جائے گی۔ کیمون 16 ٹیکنو کا تازہ ترین فلیگ شپ فون ہے جس میں ٹائیووس کیمرا سلیوشن ہے جو چھ فوٹوگرافی کے افعال فراہم کرتا ہے۔

آپ کی گرفت کردہ تصاویر کو پیشہ ورانہ ایس ایل آر ٹچ دینے کے لئے یہ اے آئی وائڈ اینگل سیلفی ڈوئل کیمرا، خوبصورت نائٹ پورٹریٹ موڈ، پروفیشنل شوٹنگ اینٹی شیک موڈ، اے آئی بیوٹی پورٹریٹ موڈ، 960 اف پی ایس سپر سلوموشن اور 4K ویڈیو شوٹنگ فراہم کرتا ہے۔

تو کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں ٹیکنو کے تمام پرستار تیار ہوجائیں اور اس بڑے ایونٹ کا حصہ بننے کا موقع نہ گنوائیں۔ لاہور کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ آپ رجسٹریشن کا صرف ایک آسان سا فارم بھر کر ٹیکنو فیملی کے ساتھ اس تجربے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آئیں اور اس تاریخی شہر کی سیر کے منصوبے میں اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔ آنے والے وقتوں میں اس سے متعلق مزید معلومات کے لئے ٹیکنو سے رابطے میں رہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: