گوگل فون ایپ جلد ہی خودکار طریقے سے تمام کالوں کی ریکارڈنگ کی خصوصیت شامل کرے گی۔

گوگل کچھ عرصے سے اپنی فون ایپ میں کال ریکارڈنگ شامل کرنے پر کام کر رہا ہے جو کچھ ملکوں میں پہلے سے موجود ہے۔ نائن ٹو فائیو گوگل ویب سائٹ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، فون ایپ جلد ہی تمام کالز کو ریکارڈ کرسکے گی، یہاں تک کہ غیر محفوظ کردہ نمبروں سے بھی۔

نائن ٹو فائیو گوگل ویب سائٹ نے گوگل فون ایپ کے تازہ ترین ورژن کو ڈی کمپائل کیا ہے اور ان میں کچھ ایسی خصوصیات کا انکشاف کیا ہے جو شاید اس ایپ کے آئندہ ورژن میں آسکتی ہیں۔ فی الحال، ایپ صرف اس وقت کالوں کو ریکارڈ کرتی ہے جب اس خصوصیت کو ذاتی طور پر فعال کیا جاتا ہے، لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کا ورژن کچھ خاص حالات میں خود بخود اس قابل ہوجائے گا۔

تاہم، گوگل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کال کے تمام شرکا کو ایک الرٹ ملے گا کہ کال ریکارڈ کی جارہی ہے، چاہے ان کا نمبر آپ کے فون پر محفوظ نہ بھی کیا جائے۔ ڈسکلیمر کیا کہتا ہے یہاں دیکھیے:

آپ یا آپ کی کال میں شامل دوسرا شخص جو کہیں بھی موجود ہو، ہر شخص کو ریکارڈ ہونے پر رضامند ہونے کی ضرورت ہوگی۔ سب کو وقت سے پہلے مطلع کیا جائے گا کہ کال ریکارڈ ہو رہی ہے۔ بات چیت کو ریکارڈ کرنے سے متعلق قوانین کی پیروی کرنا آپ پر منحصر ہے۔ ریکارڈنگ صرف آپ کے فون پر ہی اسٹور ہوتی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا گوگل اس فیچر کو عوام کے سامنے جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں، لیکن اسکیمرز اور ٹیلی مارکیٹرز سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے یہ ایک اچھی خصوصیت ہو سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d