گلیکسی ایس 21 الٹرا کے لئے سامسنگ کا نیا ایس پین آن لائن لیک ہوگیا۔

ہم پہلے ہی جان چکے ہیں کہ آنے والا گلیکسی ایس 21 الٹرا اسمارٹ فون سامسنگ ایس پین اسٹائلس کو سپورٹ کرے گا۔ آج، گلیکسی ایس 21 الٹرا کے لئے آنے والے ایس پین کی آفیشل تصاویر آن لائن لیک ہوگئیں۔ موجودہ ایس پین کے برعکس جو گلیکسی نوٹ سیریز کے ایک حصے کے طور پر آتا ہے، S21 الٹرا کا ایس پین کم پریمیم لگتا ہے۔ نیز، سامسنگ اسے S21 الٹرا صارفین کے لئے اختیاری 40 ڈالر کی ایکسیسری کے طور پر فروخت کرے گا۔ سام سنگ ایک فولڈنگ کور بھی فروخت کرے گا جس میں اسمارٹ فون کے ساتھ نئے ایس پین کو بھی اسٹور کرنے کی گنجائش ہوگی۔

توقع کی جارہی ہے کہ نیا ایس پین مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہو گا:

  • ایک کلک کی مدد سے، پریزنٹیشن میں نیویگیٹ کریں، ویڈیوز چلائیں اور روکیں، یا فوٹو اسنیپ کریں – سب کچھ ایس پین کے ساتھ۔
  • آسان اشاروں کے ذریعے اپنے فون کو چلانے کی اہلیت۔
  • سامسنگ نوٹس کی مدد سے آپ اپنے پین کی سیاہی رنگ اور موٹائی جیسی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ آپشنز کو محفوظ کرسکتے ہیں۔
  • اسکرین آف میمو استعمال کرنے کیلئے ایس پین کو باہر نکالیں۔ لکھیں اور مختلف رنگوں میں ڈرا کریں۔ پھر اپنی اسکرین کو سامسنگ نوٹس میں محفوظ کریں یا اسے آلویز آن ڈسپلے پر پن کریں۔

ماخذ: ون فیوچر

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: