انفوگرافک نے سام سنگ گلیکسی ایس 21 الٹرا کے کیمروں کی تفصیلات کی تصدیق کردی۔

کچھ ہی دن میں سامسنگ، سیمسنگ گلیکسی ایس 21 کے ہینڈسیٹس سیریز لانچ کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ اب کافی مقدار میں ان ہینڈسیٹس کی معلومات لیک ہوں گی۔

وائس ڈاٹ کام پر ایون بلاس کے توسط سے تازہ ترین لیک ہونے والی ایک لیبلڈ گرافک ہے، جس میں سام سنگ گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 الٹرا کے کیمروں کی وضاحت کی گئی ہے۔

سامسنگ گلیکسی S21 کے کیمروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

  • سامنے کا کیمرا: 10 ایم پی – ایف 2.2
  • الٹراوائیڈ: 12 ایم پی – ایف 2.2
  • مرکزی کیمرا: 12 ایم پی – ایف 1.8
  • ٹیلی فوٹو: 64 ایم پی – ایف 2.0

اگر اس کا موازنہ سامسنگ گلیکسی ایس 20 سے کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ S21 اور S20 کے کیمرا ماڈیولز عملی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔

سامسنگ گلیکسی S21 الٹرا کے کیمروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

  • سامنے کا کیمرا: 40 ایم پی – ایف 2.2
  • الٹراوائیڈ: 12 ایم پی – ایف 2.2
  • مرکزی کیمرا: 108 ایم پی – ایف 1.8
  • ٹیلی فوٹو 1: 10 ایم پی – ایف 2.4
  • ٹیلی فوٹو 2: 10 ایم پی – ایف 4.9

اگر اس کا موازنہ سامسنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا سے کیا جائے تو ایس 21 الٹرا کے ٹیلی فوٹو لینس بہتر "اسپیس زوم” کے معیار کے ہیں اور زیادہ روشنی حاصل کرسکیں گے۔

ہمیں 14 جنوری 2021 کو سامسنگ کے ان پیکڈ ایونٹ میں اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل ہونگی کہ کیمروں یہ ترتیبات کس طرح سے بہتر تصویروں کی ترجمانی کرتی ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: