سام سنگ نے اپنی گلیکسی ایس 21 سیریز کے لئے 14 جنوری کو ان پیکڈ ایونٹ کا اعلان کردیا۔

سام سنگ نے آج اپنے ان پیکڈ ایونٹ پروگرام کو 14 جنوری 2021 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی اس ایونٹ میں اپنی اگلے گلیکسی ایس فلیگ شپ لائن اپ، گلیکسی ایس 21 سیریز کے علاوہ گلیکسی بڈز پرو اور اسمارٹ ٹیگز کا اعلان کرے گی۔ سام سنگ کی جانب سے ایونٹ کے دعوت نامے میں ‘ویلکم دی ایوری ڈے ایپک’ کا ٹیگ لائن لگا ہوا ہے۔ تقریب کا آغاز 14 جنوری 2021 کو صبح 10 بجے EST، شام 7 بجے متحدہ عرب امارات اور رات 8 بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا۔

کوویڈ-19 کی جاری وبا کی وجہ سے، سام سنگ اپنے 2021 کے پہلے گیلکسی ان پیکڈ ایونٹ کے لئے کوئی ظابری تقریب منعقد نہیں کررہا۔ اس کے بجائے، یہ ایک ورچوئل تقریب ہوگی جو سامسنگ کی ویب سائٹ کے علاوہ ان کے یوٹیوب چینل اور دوسرے چینلز پر براہ راست نشر ہوگی۔

آئی فون 12 سیریز کا بہتر مقابلہ کرنے کے لئے سامسنگ رواں سال گیلکسی ایس 21 سیریز کا آغاز پچھلے سال کی نسبت تھوڑا پہلے کررہا ہے۔

گلیکسی ایس 21 سیریز کی تقریباً تمام معلومات پچھلے کچھ ہفتوں میں بہت زیادہ لیک ہوچکی ہیں، جس میں ان کی ترتیبات کو مکمل طور پر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ لائن اپ میں تین فون شامل ہوں گے، جو 6.2 انچ 120 ہرٹز ایف ایچ ڈی پلس فلیٹ امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ریگولر گلیکسی ایس21 ، 6.7 انچ 120 ہرٹز ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی ایس 21 پلس اور 6.8 انچ کیو ایچ ڈی پلس 120 ہرٹز ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی ایس 21 الٹرا پر مشتمل ہوگی۔

یہ فون امریکہ میں اسنیپ ڈریگن 888 چپ سیٹ کے حامل ہوں گے، جس میں بین الاقوامی متغیرات میں سام سنگ کا اپنا ایگزائینوس 2100 ہوگا۔ گلیکسی ایس 21 الٹرا میں مختلف زوم رینج کے ایک نئے سیکنڈ جنریشن 108 ایم پی پرائمری کیمرے کے ساتھ دو ٹیلی فوٹو لینس اور ایک 12 ایم پی کا الٹرا وائڈ شوٹر بھی شامل ہیں۔ ریگولر گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس میں او آئی ایس، 12 ایم پی الٹرا وائڈ اور ہائبرڈ زوم کے لئے ایک 64 ایم پی کیمرے کے ساتھ ایک پرائمری 12 ایم پی ایف/1.8 شوٹر شامل ہوں گے۔

لیکس سے پتہ چلتا ہے کہ گلیکسی ایس 21 سیریز اسی مہینے کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب ہوجائے گی۔

One thought on “سام سنگ نے اپنی گلیکسی ایس 21 سیریز کے لئے 14 جنوری کو ان پیکڈ ایونٹ کا اعلان کردیا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: