پاکستانی طلبا نے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

پاکستانی طلباء نے ہواوے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) مقابلہ مڈل ایسٹ 2020 میں پہلی دو پوزیشنوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ علاقائی ٹیک مقابلہ میں کلیم اللہ، ماریہ آفتاب اور اسداللہ کی ٹیم فائنل عالمی مقابلے کے لئے کوالیفائی کر کے پہلے نمبر پر رہی۔ انہوں نے 20،000 ڈالر کی رقم جیت لی ہے اور انہیں ہواوے میں ملازمت کی پیش کش بھی کی گئی ہے۔

اس سال ورچوئلی طور پر منعقدہ پروگرام میں دنیا بھر کی 440 یونیورسٹیوں کے 15،000 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ پاکستانی ٹیم نے فاتح بن کر ہواوے میٹ بک لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز اور ہواوے پاکستان میں شمولیت کے موقع کے ساتھ 20،000 ڈالر کا انعام بھی وصول کیا۔

فاتح طلباء کا تعلق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (NUST) اسلام آباد اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو سے ہے۔

فاتح ٹیم کے ایک رکن کلیم اللہ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک “انتہائی پرجوش اور قابل فخر” لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا:

قابل قدر مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور ہمارے ملک کا وقار بلند کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

اسداللہ نے کہا کہ ہواوے نے ہزاروں خواہش مندوں میں سے پاکستان کے 500 اعلی طلباء کا انتخاب کیا، پھر ابتدائی دور کے دوران تربیت حاصل کرنے والے “اس فہرست کو 150 طلباء تک محدود کردیا گیا”۔ بہترین 30 طلباء کو حتمی قومی راؤنڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور ٹاپ سکس نے ہواوے آئی سی ٹی مڈل ایسٹ کے مقابلے کیلئے جگہ بنائی تھی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: