پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کو نئی شکل کے ساتھ دوبارہ لانچ کردیا گیا۔

پاکستان میں حکومت کی زیر ملکیت سٹیزن پورٹل ایپ حکومت سے متعلق تمام شکایات، انکوائریوں، رہنمائی اور دیگر بہت سی چیزوں کے لئے ملک بھر میں ایک ون اسٹاپ پورٹل ہے۔ اس ایپلی کیشن کو اب ایک نئے ڈیزائن اور مزید زمروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جن کا استعمال پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔

اس ایپ کا آغاز شروعاتی اسکرین پر پیغمبر آخر الزماں نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے ساتھ مذہبی نوٹ کے ایک پیغام کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس کے بعد ایپ آپ کو لاگ ان اسکرین پر لے جاتی ہے۔ تاہم، ایپ اسٹارٹ اپ بہت سست ہے۔

ہر چیز کو آسان اور سہل بنانے کے لئے تین طرح کی مواصلات میں تقسیم کیا گیا ہے: شکایات (Complaints)، رہنمائی (Guidance) اور تجاویز (Suggestions)۔ گائیڈنس ٹیب فی الحال تیاری کے مرحلے میں ہے اور ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

ہمیشہ کی طرح، ایپ کے تقریبا ہر حصے کا اردو میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ سٹیزن پورٹل ایپ حکومتی اداروں سے متعلق شکایات درج کرانے اور ان کی خدمات میں بہتریاں لانے کے لئے تجاویز فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

آپ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ساتھ آئی او ایس ایپ اسٹور سے بھی سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d