ابوظہبی نے متعدد کاروباروں کے ملازمین کیلئے ہر پندرہ دن میں لازمی کوویڈ-19 ٹیسٹ کروانے کا اعلان کردیا۔

ابو ظہبی محکمہ اقتصادی ترقی (ADDED) نے امارات میں موجود ہزاروں ملازمین کے لئے حفاظتی اقدامات کے نئے اعلانات کیے ہیں۔

محکمہ (ADDED) نے متعدد کاروباروں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ریستوران اور کیفے، سپر مارکیٹ، بیکری، قصاب، پھل اور سبزی خوردہ فروش، مالز اور تجارتی مراکز کے ملازمین شامل ہیں۔

10 جنوری 2021 سے، مذکورہ بالا شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو ہر دو ہفتوں میں کوویڈ-19 کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، ٹیسٹ کے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری ان کی متعلقہ کمپنیوں کی ہوگی۔

یہ ہدایات “ابو ظہبی میں کوویڈ-19 کی احتیاطی تدابیر کے مطابق ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ وبائی امراض کے اثرات کو محدود کرتے ہوئے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول پیدا کریں”۔

وہ تمام افراد جن کی ویکسینیسن ہو چکی ہے وہ اس جانچ سے مستثنیٰ ہیں۔ ویکسین ابو ظہبی کے تمام ویکسینیشن مراکز میں مفت دستیاب ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: