شیاؤمی مبینہ طور پر اگلے سال تین مختلف فولڈیبل فون ماڈلز ریلیز کرے گا۔

سامسنگ نے 2020 میں فولڈ ایبل مارکیٹ پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا ہوا ہے، صرف موٹرولا نے ہی کوئی حقیقی مقابلہ پیش کیا ہے۔ لیکن 2021 میں کہانی مختلف ہوسکتی ہے، ڈسپلے سرچ کے راس ینگ کی رپورٹ کے مطابق شیاؤمی 2021 میں 3 مختلف فولڈایبلز جاری کرے گی، جس میں سے ہر ایک مختلف شکل کے عنصر کے ساتھ ہوگا۔

تین ڈیوائسز میں پہلا ہواوے میٹ ایکس کی طرح کا ایک بیرونی طرف فولڈ ہونے والا ڈیوائس، دوسرا سامسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ کی طرح کا اندرونی طرف فولڈ ہونے والا ڈیوائس اور تیسرا موٹرولا ریزر کی کا طرح کلیم شیل ڈیوائس ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے برسوں میں فولڈ ایبل فون کی مارکیٹ میں اضافہ ہوگا ، ایپل جیسے بڑے پلیئر فولڈ ایبل بینڈ ویگن میں شامل ہوں گے۔ ایپل کے علاوہ، بڑی چینی ٹیک کمپنیاں اوپو اور شیاؤمی اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز بنانے میں اپنی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔ کمپنیوں نے متعدد پیٹنٹ دائر کیے تھے، جو ہمیں ایک جھلک دکھاتے ہیں کہ نئی تیار شدہ پراڈکٹ کس طرح کی نظر آسکتی ہے۔

حال ہی میں، شیاؤمی نے اپنے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے لئے ایک اور پیٹنٹ دائر کیا ہے۔ جبکہ فون بنانے والی اس کمپنی نے پچھلے پیٹنٹڈ فولڈ ایبل فون کے برعکس کوئی انقلابی کوشش نہیں کی ہے، لیکن تازہ ترین پیٹنٹ میں ایک پاپ اپ سیلفی کیمرا بھی شامل ہے۔ پیٹنٹ ڈیزائن رواں سال ستمبر میں ہیگ انٹرنیشنل ڈیزائن سسٹم کے ذریعے دائر کیا گیا تھا اور 20 نومبر کو شائع ہوا تھا۔

پیٹنٹڈ فولڈ ایبل اسمارٹ فون میں پہلی نسل کے گلیکسی فولڈ کی طرح ایک چھوٹا سا کور ڈسپلے پیش کیا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، شیاؤمی کے پیٹنٹ میں ناچ ڈیزائن یا پنچ ہول بجائے ایک پاپ اپ سیلفی کیمرا شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوائس کے پچھلے حصے میں، ہمیں اوپری بائیں کونے میں لگے ہوئے تین کیمرے نظر آتے ہیں۔ فی الحال پیٹنٹ کئے جانے والے ڈیوائس کی کیمرا کنفیگریشن کے بارے میں ہمارے پاس کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ دیگر خصوصیات میں یو ایس بی سی پورٹ، اوپر اور نیچے دونوں طرف مائیکروفون، والیوم کنٹرول بٹن اور آن/آف بٹن شامل ہیں۔

کیا ہمارے قارئین فولڈ ایبلز میں چھلانگ لگانے کے لئے تیار ہیں؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d