ابوظہبی کا جدید ترین راڈار کیمرا سسٹم جمعہ یکم جنوری سے قواعد توڑنے والے ڈرائیوروں کو گرفت میں لے گا۔

ابوظہبی پولیس نے ایک یاد دہانی جاری کی ہے کہ فون استعمال کرنے والے یا سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے گاڑیوں کے صارفین کو پکڑنے کے لئے ہائی ٹیک راڈار کیمرا سسٹم جمعہ یکم جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے۔ پولیس فورس نے انسٹاگرام پر جمعہ کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی جلد متعارف کروائی جائے گی۔

راڈار کیمروں کا نیٹ ورک خود کار طریقے سے ان قوانین کی پامالی کرنے والے ڈرائیوروں کا پتہ لگاتا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے کیمرے استعمال کرتا ہے۔ خلاف ورزی پر گاڑی چلانے والوں کو ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوگا جس میں ان کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ نیا قدم ابوظہبی پولیس اور ابو ظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی کے مابین مشترکہ آپریشن ہے۔

واسٹ – گاڑیوں کی توجہ اور حفاظت کا ٹریکر (VAST – vehicular attention and safety tracker) کے نام سے جانے جانے والے اس سسٹم کا مقصد ڈرائیوروں، مسافروں اور سڑک کے دوسرے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ابوظہبی پولیس بار بار پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کو سڑک کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاددہانی کرواتی رہتی ہے۔

یہ راڈار کیمرے باقاعدگی سے لوگوں کی بے راہ روی سے چلنے پھرنے یا غلط طریقے سے گاڑی چلانے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اس قسم کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے سخت جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

موجودہ قوانین کے تحت، ڈرائیورز کا گاڑی چلاتے وقت اپنے موبائل فون کا استعمال کرنے پر کم از کم 800 درھم (220 ڈالرز) کا جرمانہ اور ان کے لائسنس پر چار سیاہ (بلیک) پوائنٹس ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: