ٹیسلا کے لئے 2017 ایک بہت مشکل سال تھا، ایلن مسک نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ایک موقع پر دیوالیہ پن سے چند ہفتوں کی دوری پر تھی۔
اس وقت ٹیسلا سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ سے فنڈز حاصل کرنے پر غور کررہا تھا، لیکن اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کمپنی سرمایہ کاروں کو اپنے قریب بھی تلاش کررہی تھی۔
ایپل کے اپنی ایپل کار ای وی پر کام کرنے کے دعووں پر ایک ٹویٹ میں انھوں نے انکشاف کیا کہ ٹیسلا نے خود کو 2017 میں ایپل کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایسا لگتا ہے کہ ایسا ہوا نہیں اور اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ ٹم کک نے ایلن مسک کی ملاقات کے لئے درخواست کو نظرانداز کردیا تھا۔
تب سے ٹیسلا کی قیمت 2017 کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے اور یہ ایس اینڈ پی 500 میں تقریبا شامل ہونے جارہی تھی اور اس وقت اس کی مالیت 600 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
ہو سکتا ہے کہ کمپنی زیادہ طویل عرصے تک اس مقام پر نہ رہ پائے کیونکہ ایپل نے ثابت کیا ہے کہ مارکیٹ میں دیر سے آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ زیادہ عرصے تک غلبہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ ایپل اس مارکیٹ میں ٹیسلا کے مقابلے میں کس حد تک کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔
دی ورج کے توسط سے