آئی فون 12، آئی فون 12 منی، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس پر مشتمل ایپل کی تازہ ترین آئی فون سیریز اپنے تمام رنگوں اور خوبصورت انداز کے ساتھ پاکستان پہنچ رہی ہے۔ آئی فون ایک عمدہ ڈیوائس ہے اور پاکستان میں ہر کوئی پری بکنگ کے کھلنے کا انتظار کررہا ہے۔ بالآخر انتظار ختم ہوا چاہتا ہے اور ایپل کے چاہنے والے پاکستان میں آئی فون 12 سیریز کی پری بکنگ کرواسکتے ہیں۔
پری بکنگ کی تفصیلات میں جانے سے پہلے، ذیل میں آئی فون 12 سیریز کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں ملاحضہ کریں۔
پاکستان میں آئی فون 12 سیریز کی قیمتیں:
آئی فون 12 منی:
64 جی بی
173،500 روپے
128 جی بی
182،500 روپے
256 جی بی
201،500 روپے
آئی فون 12:
64 جی بی
192،000 روپے
128 جی بی
201،500 روپے
256 جی بی
220،500 روپے
آئی فون 12 پرو:
128 جی بی
229،900 روپے
256 جی بی
248،900 روپے
512 جی بی
286،500 روپے
آئی فون 12 پرو میکس:
128 جی بی
248،900 روپے
256 جی بی
267،500 روپے
512 جی بی
305،500 روپے
آپ کہاں سے آئی فون 12 سیریز کی پری بک کرسکتے ہیں؟ صارفین اپنے پسندیدہ آئی فون 12 کو 18 دسمبر 2020 سے ملک بھر میں ایئر لنک کمیونیکیشنز اسٹور پر درج ذیل اہم مقامات سے بک کرسکتے ہیں۔
لاہور:
Lahore
پیکجز مال
Packages Mall
ایمپوریم مال
Emporium Mall
ژن ہوا مال
Xinhua Mall
کراچی:
Karachi
ڈولمین مال کلفٹن
Dolmen Mall Clifton
لکی ون مال
Lucky One Mall
پری بکنگ کے ساتھ مفت اشیاء بھی حاصل کریں: اوپر دیئے گئے طریقے سے آپ پاکستان میں آئی فون 12 سیریز کی پری بکنگ کرواسکتے ہیں۔ یہ ڈیوائسز آفیشل وارنٹی کے ساتھ آئیں گے اور پی ٹی اے کے ذریعہ منظور شدہ ہیں۔ آفیشل لائن اپ میں مشہور فیس ٹائم بھی شامل ہوگا۔ پری بکنگ پر خریدار 5000 روپے مالیت کے ایپل 200 واٹ USB سی پاور اڈاپٹر بھی مفت حاصل کریں گے۔