سام سنگ کے ایک آفیشل نے تصدیق کردی کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 21 منسوخ نہیں ہوا ہے۔

ہم نے نومبر میں اطلاع دی تھی کہ شاید سام سنگ اپنی ایس سیریز میں ایس پین کی سپورٹ دے کر اپنی مشہور سیریز گلیکسی نوٹ کو منسوخ کر رہا ہے۔ لیکن افواہوں کے برعکس، سام سنگ نے سام سنگ گلیکسی نوٹ 21 کو منسوخ نہیں کیا ہے، اس کے باوجود سام سنگ گلیکسی S21 الٹرا یقینی طور پر ایس پین کی حمایت کرے گا۔

کوریا سے سام سنگ کے ایک نامعلوم آفیشل کی ایک اور اطلاع نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعی میں ہینڈسیٹ اپنی ریلیز کی راہ پر گامزن ہے۔

یون ہاپ نیوز کی خبر کے مطابق سام سنگ کے آفیشل نے انکشاف کیا کہ سام سنگ اگلے سال کی گیلیکسی نوٹ سیریز ریلیز کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور ایک میسج کے مطابق ایس 21 الٹرا کی ایس پین کی سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز بند کردی جائے گی۔

ہم نے پہلے انڈسٹری کے ایک ماخذ کے توسط سے بتایا تھا کہ، نوٹ 21، تاہم کم ہو کر صرف 1 ماڈل ہو جائے گا، بجائے اس کے کہ دو یا تین ماڈلز جو کمپنی نے حال ہی میں جاری کئے ہیں، کیونکہ سام سنگ اپنے ہائی اینڈ صارفین کو اپنی فولڈ ایبل رینج کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ای ٹی نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ سام سنگ اپنے فولڈ 3 ڈیوائس میں ایس پین سپورٹ شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ ان لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے جو اپنے ہینڈسیٹس کے لئے مضبوطی (مثال کے طور پر پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت) چاہتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہینڈسیٹ اب سام سنگ کی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کا حامل نہیں ہوگا، کیوں کہ ان کا زیادہ زور اب فولڈ ایبل فونز کی طرف بڑھتا جارہا ہے۔

امید ہے کہ، سام سنگ ہینڈسیٹ کو S21 الٹرا سے مختلف کرنے کے لئے سخت محنت کرے گا، ان اطلاعات کے ساتھ کہ سام سنگ انڈر ڈسپلے کیمرے کے لئے سپورٹ کی جانچ کر رہا ہے۔ ہینڈسیٹ معمول سے پہلے جولائی کے اوائل میں بھی مارکیٹ میں آسکتا ہے۔ ہمارے قارئین اس خبر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: