ابو ظہبی نے جزیرہ جبیل میں شاندار آرٹ کی تنصیب کی نقاب کشائی کردی۔

اس ماہ کے شروع میں متحدہ عرب امارات نے اپنا قومی دن منایا۔ اس موقع پر جزیرہ جبیل، ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات اور پوری دنیا کے لئے ایک شو نشر ہوا۔ اس تقریب کا مرکزی کردار ایک متحرک آرٹ پیس تھا، جسے اس موقع کو منانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ اب اس کا افتتاح جوبیل جزیرے میں آرٹ کی تنصیب کے طور پر کیا گیا ہے۔

‘دی سیڈ’ (The Seed) 30 جنوری تک عوام کی نمائش کے لئے کھلا ہے جس کی 2 دسمبر کو قومی یونین دن کے بیج کے طور پر نمائش کی گئی تھی۔ اب آپ اس آرٹ ورک کو قریب دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی نمائش میں روزانہ ایک شو پیش کیا جاتا ہے جس میں بیج کے ارتقا کو پھولوں کے بننے اور پھلنے پھولنے تک کی نشونما کو دکھایا جاتا ہے۔

جوبیل جزیرے کے ایک نئے ساحلی علاقے پر واقع، اس شو کے لئے فی شخص 30 درھم اور سات سے 17 سال کے بچوں کے لئے 15 درھم کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ جوبیل آئی لینڈ کے مینگرووس (Mangroves) کے درمیان موجود ان لائٹ شوز کے دوران، آپ کو غروب آفتاب کے وقت موسیقی، روشنی اور آرٹ کا امتزاج ملے گا۔

یہ جگہ روزانہ شام 5 بجے کھلتی ہے اور شو شام 6 بجے سے 8 بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔

محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھنے کے لئے ایک وقت میں مجموعی طور پر 400 افراد اس پروگرام میں شریک ہوسکتے ہیں اور شوز سے جمع ہونے والی تمام رقم مینگرووز کے کنزرویشن پروگرام کے فنڈ میں استعمال کی جائے گی۔

سائٹ پر کھانے کے ٹرکوں سے ریفریشمنٹ بھی دستیاب ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: