ابوظہبی میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کے سفر کے لئے ہر وہ چیز جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں سفری پابندیوں اور ایئر کوریڈورز میں جاری تبدیلیوں کے ساتھ، خود کو باخبر رکھنے کے لئے بہت ساری معلومات موجود ہیں۔ کبھی کبھی ان معلومات سے آگاہ رہنا بہت صروری ہوتا ہے تاکہ آپ اپنے سفر کی صحیح منصوبہ بندی کر سکیں۔ بالخصوص اگر آپ متحدہ عرب امارات کے کسی شہر میں رہتے ہوں یا پھر کسی اور ملک سے ابوظہبی کا سفر کر رہے ہوں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے داخل ہونے یا شہر سے باہر نکلنے کی اجازت ہے لیکن وہاں بہت سارے رہنما اصول اور قواعد و ضوابط موجود ہیں جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

کیا آپ ابوظہبی جانے یا ابوظہبی سے باہر بیرون ملک سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ اگر آپ یہ ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو یہ تمام معلومات جاننے کی ضرورت ہے۔ اس گائیڈ میں وقتاً فوقتاً نئی اعلان کردہ تبدیلیوں کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

ابو ظہبی سے باہر نکلنے کے لئے:
ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرواز میں سوار تمام مسافروں کے لئے کوویڈ-19 پی سی آر کا ایک منفی ٹیسٹ لازمی ہے۔

ٹیسٹ کا منفی نتیجہ روانگی کے وقت سے 48، 72 یا 96 گھنٹے پہلے تک ہوسکتا ہے جو آپ کے سفر کی منزل پر منحصر ہے۔

پرواز کے لئے ٹکٹ بک کرتے وقت، مسافروں کو مطلوبہ داخلے کے اصولوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں پہنچنے کے لئے مطلوبہ کسی بھی متعلقہ فارم یا طریقہ کار کو مکمل کیا جاسکے – اسکائی اسکینر نے حال ہی میں ٹکٹوں کی خریداری کرتے وقت صارفین کے لئے سفری رہنما اصولوں کے ٹول کو شامل کیا ہے۔

ابوظہبی سے اڑنے والی مخصوص فلائٹس کے لئے رہنما اصول اتحاد کی ویب سائٹ پر اس لنک سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا ہولڈرز اگر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا وہ متحدہ عرب امارات کے لئے اپنی پرواز کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں یا نہیں تو uaeentry.ica.gov.ae کی ویب سائٹ پر آئی سی اے فارم مکمل کریں۔

یکم اپریل 2021 سے پہلے تک اتحاد ایئرلائن کے ساتھ ابوظہبی سے باہر پرواز کرنے والے تمام مسافروں کے آؤٹ باؤنڈ کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات ایئر لائن برداشت کرے گی۔ یہ انتظامات روانگی سے قبل کیے جائیں گے۔

ابوظہبی سے پرواز کرنے والی دیگر ایئر لائنز پر روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو روانگی سے قبل انفرادی طور پر اپنا کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ خود کروانے کی ضرورت ہوگی۔

پی سی آر ٹیسٹ صیحہ (SEHA) کے تمام کلینک میں دستیاب ہیں اور اس کی قیمت اب 85 درہم ہے، ٹیسٹ کے نتائج ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ اور الحسن (Al Hosn) ایپ پر 48 گھنٹوں کے اندر فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی ویزا ہولڈرز جو باہر کے ملک سے ابو ظہبی آنا چاہ رہے ہیں:
ابو ظہبی پہنچنے والے متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشی ویزا ہولڈرز کو یو اے ای گورنمنٹ کے تسلیم شدہ میڈیکل سنٹر میں ٹیسٹ کے ساتھ آمد کے وقت کے 96 گھنٹوں کے اندر اندر کا کوویڈ-19 پی سی آر کا منفی نتیجہ لینا لازمی ہے۔

رہائشی ویزا ہولڈرز کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ سفر کی بکنگ سے قبل uaeentry.ica.gov.ae پر جا کر یہ کنفرم کریںں کہ آیا وہ ابوظہبی کے لئے اپنی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

ابو ظہبی پہنچنے والے مسافروں کو اپنے پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا کی فوٹو کاپی (اگر قابل اطلاق ہو) فراہم کرنا ہوگی۔

تمام مسافروں کو ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہیلتھ چیک ڈیسک سے گزرنا ہو گا جہاں تھرمل اسکریننگ اور کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

تمام مسافروں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے نتائج موصول کرنے اور متحدہ عرب امارات کے ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام میں معاونت کے لئے الحسن موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور فعال کریں۔ ایپلی کیشن ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔

ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکل کر شہر میں آنے والے تمام مسافروں کو 14 دن کے لئے خود کو آئسولیٹ (الگ تھلگ) کرنا ہوگا۔

“ہائی رسک” والے ملکوں سے آنے والے افراد کو آئسولیٹ (الگ تھلگ) کرنے کے لئے ابوظہبی کی ایک سرکاری سہولت میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ہائی رسک والے ممالک کی فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ قرنطینہ اصولوں پر عمل کیا جائے، ابو ظہبی آنے والے تمام ان باؤنڈ مسافروں کو ایک الیکٹرانک کلائی کا بینڈ لگا دیا جائے گا جو قرنطینہ مکمل ہونے اور پی سی آر کے منفی نتیجے کو دیکھ کر ہٹا دیا جائے گا۔

ابوظہبی میں 12 ویں دن دوسرا پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہوگا۔ اگر منفی ہوا تو مسافر 14 ویں دن اپنا قرنطین ختم کرسکتے ہیں۔

کوویڈ-19 اور قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کے 500 درھم سے لے کر 50 ہزار درھم تک کے 46 قسم کے مختلف جرمانے ہیں۔

وہ سیاح جو ابو ظہبی آنا چاہ رہے ہیں:
ابو ظہبی اب متعدد ممالک سے امارات کے سفر کرنے والے سیاحوں کی آمد پر ویزا (visas on arrival) پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ ان اہل ممالک میں برطالیہ، امریکہ اور دیگر بہت سارے ممالک شامل ہیں جن کی فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

سیاحوں کو بھی رہائشی ویزا ہولڈرز کی طرح، قرنطین کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا جو اوپر بیان کیئے گئے ہیں جس میں 14 دن کے لئے خود آئسولیٹ (الگ تھلگ) کرنا، الیکٹرانک کڑا پہننا اور امارات میں بارہویں دن دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کروانا شامل ہیں۔

ہوٹلوں میں قرنطین کرنے والے سیاحوں کے لئے، ہوٹل میں چیک ان کے موقع پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم کی دستخط شدہ کاپی جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

قرنطین کی چھوٹ کس پر لاگو ہوسکتی ہے:
ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے میں یا قومی ویکسینیشن پروگرام میں حصہ لینے والے افراد کو بیرون ملک سے واپس سفر کرتے ہوئے ابوظہبی میں قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات آنے کے لئے کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت لازمی ہے۔

دوسری امارت سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے کیا کیا ضروری ہے:
بیرون ملک سے آنے والے دوسری امارات میں مقیم سیاحوں اور رہائشی ویزا ہولڈرز کو ابوظہبی میں داخل ہونے سے قبل دوسری امارات میں (امارات کے پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے) 14 دن  قرنطین کی مدت گزار سکتے ہیں۔

اگر آپ بیرون ملک سے آئے ہیں اور ابوظہبی میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن کسی دوسری امارت میں گزارے ہیں تو، آپ ابوظہبی کی سرحد پر کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج کے ساتھ ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ 14 دن سے بھی کم عرصے سے ملک میں ہیں تو ابوظہبی پہنچنے پر بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں اور رہائشی ویزا ہولڈرز کو 14 دن تک قرنطین اور الیکٹرانک کڑا پہننے کی ضرورت ہوگی۔ 14 دن کے بعد الیکٹرانک کڑا ہٹانا یقینی بنانے کے لئے 12 ویں دن کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہے۔

One thought on “ابوظہبی میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کے سفر کے لئے ہر وہ چیز جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کریں

%d