ابو ظہبی بہت جلد تفریحی اور سیاحت کی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے جارہا ہے۔

رہائشیوں اور ابوظہبی آنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ ابوظہبی کرائیسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر امارات میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں دو ہفتوں میں دوبارہ شروع کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

یہ اعلان کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور تصدیق شدہ کیسوں کی کم شرح کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

ٹریک اینڈ ٹریسنگ پروگرام اور احتیاطی تدابیر سمیت دوسری کوششیں، تمام رہائشیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جاری رہیں گی۔

آنے والے ہفتوں میں مزید تفصیلات کا اعلان ہونے کی توقع ہے۔ نومبر میں اتحاد ایئرویز نے ابو ظہبی پہنچنے پر ویزا (visas on arrival) دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثنا، حالیہ مہینوں میں ہمسایہ امارات دبئی نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے آمدورفت کھول دی ہے اور برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے مابین ٹریول راہداری کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں تازہ ترین سفری معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابوظہبی نے حال ہی میں ابوظہبی کلنری سیزن (Abu Dhabi Culinary Season)، شیخ زائد ہیریٹیج فیسٹیول (Sheikh Zayed Heritage Festival) سمیت متعدد تقریبات کا انعقاد کیا اور کوو بیچ (Cove Beach) ابوظہبی ، الحدیریات آئی لینڈ (Al Hudayriat Island) سمیت نئے سیاحتی اور تفریحی مقامات کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے علاوہ فیراری ورلڈ ابو ظہبی میں نئی زپ لائن اور روف واک جیسی پرکشش تفریحی سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

%d