ابوظہبی روڈ ٹول 2 جنوری 2021 سے کام کرنا شروع کردے گا، تمام ڈرائیوروں کو لانچ سے پہلے اندراج کروانا ہوگا۔

محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کا روڈ ٹول کا نظام 2 جنوری 2021 سے کام کرنا شروع کردے گا۔ ابوظہبی کے تمام ڈرائیوروں اور ابوظہبی کی امارات میں داخل ہونے والے تمام افراد کو لانچ سے قبل ہی darb.itc.gov.ae پر جا کر ڈارب نظام میں اپنا اور اپنی گاڑیوں کا اندراج کرنا ضروری ہے۔

ابوظہبی کی سڑکیں استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں کو ڈارب نظام میں اندراج کر کے اپنے اکاؤنٹ کو فعال بنانا لازمی ہے۔ اکاؤنٹ کو فعال کرنے میں 100 درھم کی لاگت آتی ہے جس میں سے 50 درھم رجسٹریشن فیس ہے اور 50 درھم بطور کریڈٹ بیلنس آپ کے اکاؤنٹ میں شامل ہو جائے گی۔

جمعہ اور عوامی تعطیلات کے علاوہ ٹول گیٹ سے گذرنے کی فیس پیک اوقات کے دوران 4 درھم فی کراسنگ ہے اور گیٹس سے گزرنے کی تعداد سے قطع نظر تمام گاڑیوں کی روزانہ کی زیادہ سے زیادہ فیس  کی حد 16 درھم ہے۔ پیک کے اوقات صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے اور شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک ہیں۔ ایک گاڑی کے لئے 200 درھم، دوسری گاڑی کے لئے 150 درھم اور ہر اضافی گاڑی کے لئے 100 درھم کی پر ایک ماہانہ حد بھی موجود ہے۔

شیخ زید پل، شیخ خلیفہ پل، المقتہ پن اور مصفح پل پر چار ٹول گیٹ قائم کیئے گئے ہیں۔ ریٹائرڈ شہری، کم آمدنی والے شہری، بزرگ شہری اور معذور افراد کو روڈ ٹول کی فیسوں سے مستثنیٰ حاصل ہے۔

مستثنیٰ گاڑیوں میں ایمبولینسیں، آرمی کی گاڑیاں، پبلک ٹرانسپورٹ، پولیس کی گاڑیاں، ابو ظہبی لائسنس یافتہ ٹیکسیاں، اسکول بسیں، موٹر بائیکس اور ٹوئنگ ٹرک شامل ہیں۔ تمام چھوٹ کی درخواستیں ڈارب موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

ٹول گیٹ سسٹم متعارف کرانے کا مقصد ‘ٹریفک کی روانی کو بڑھانا، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی استعداد کار میں اضافہ اور متبادل ذرائع نقل و حمل کی حوصلہ افزائی کرنا’ ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: