دنیا کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون اب پوری دنیا میں فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی اور نوبیا کی بنیادی کمپنی زیڈ ٹی ای نے اس سال ستمبر میں ایک انڈر ڈسپلے کیمرے کے ساتھ دنیا کے پہلے اسمارٹ فون، زیڈ ٹی ای ایکسن 20 فائیو جی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، یہ منفرد ہینڈسیٹ اب تک صرف چین میں فروخت کے لئے دستیاب تھا۔

ایک حالیہ اعلان میں، زیڈ ٹی ای نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فون کے لئے ریزرویشن کھول رہی ہے اور جلد ہی اسے عالمی سطح پر بھیجنا شروع کردے گی۔ اس اعلان کے مطابق، یونٹ بک کروانے کے لئے صارفین کو صرف ایک ای میل بھیجنا ہوگی۔ وہ دلچسپی رکھنے والے لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ یونٹ بک کریں کیوں کہ اسمارٹ فون کو محدود مقدار میں بھیجا جائے گا۔ ترسیل کا پہلا مرحلہ 21 دسمبر سے شروع ہوگا۔

چین سے باہر فون حاصل کرنے کے لئے پہلی مارکیٹوں میں شامل ہونے والے ملکوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

برطانیہیورپی یونینجاپانجنوبی کوریا
تھائی لینڈملائیشیافلپائنمتحدہ عرب امارات
یوکرائنسعودی عربجنوبی افریقہ

کمپنی نے ابھی چین سے باہر اس اسمارٹ فون کی قیمت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ امید ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ہینڈسیٹ کی مارکیٹ میں توسیع کے بارے میں مزید خبریں حاصل کریں گے۔

دوسری خبروں میں، کمپنی نے حال ہی میں زیڈ ٹی ای ایکسون 5 جی کے ایکسٹریم ایڈیشن کا اعلان کیا ہے جو چمڑے کی باہری بناوٹ کے ساتھ آتا ہے اور اسٹوریج کی خصوصیات کو بڑھا رہا ہے۔ ایکسٹریم ایڈیشن اگرچہ بنیادی ماڈل کی طرح اعلی ریفریش ریٹ کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ فی الحال اس کی عالمی سطح پر دستیابی کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم، ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی اسے چینی مارکیٹ سے باہر کے صارفین کے لئے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

%d