ریڈمی نے انتہائی کم قیمت میں 1.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ اپنی اسمارٹ واچ کا اعلان کردیا۔

چین میں نئے اعلان کردہ ریڈمی نوٹ 9 سیریز کے ساتھ ہی اس برانڈ نے اپنی پہلی اسمارٹ واچ کی نقاب کشائی کی، جس کا نام ریڈمی واچ رکھا گیا ہے۔ یہ ایک مستطیل اسمارٹ واچ ہے جس میں فٹنس، دل کی دھڑکن اور نیند سے باخبر رہنے کی معمول کی خصوصیات ہیں جو ایک انتہائی سستی قیمت والے پرائس ٹیگ کے ساتھ آرہی ہیں۔

ریڈمی واچ میں 1.4 انچ کا رنگین ڈسپلے ہے جس میں 320 x 320 پکسل ریزولوشن اور 2.5 ڈی گلاس ہے۔ گھڑی کے لئے آپ خود سفید اور گہرے نیلے رنگوں کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں جس میں میچنگ والا سلیکون کا پٹا ہے جو گلابی اور سبز رنگ کے اختیارات میں بھی دستیاب ہے۔

یہاں 120 سے زیادہ واچ فیسز ہیں جن کو آپ می فٹ ایپ کے استعمال سے اپنی مرضی اور موڈ کے حساب سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ آپ کو فعال رکھنے کے لئے آپ کو کھیلوں کے طریقوں کی معیاری آپشنز بھی ملتے ہیں۔ ریڈمی واچ بلوٹوتھ 5.0 BLE پر کنیکٹ ہوتی ہے اور این ایف سی کے ساتھ بھی آتی ہے۔ یہ 50 میٹر تک گہرائی میں واٹر پروف ہے اور اس کا وزن صرف 35 گرام ہے۔

عام استعمال کے ساتھ آپ کو 7 دن تک اور پاور سیونگ موڈ کو آن کرنے کے بعد 12 دن تک بیٹری کی زندگی ملتی ہے۔ یہ ایک پروپرائیٹری کارڈل کے ذریعہ چارج ہوتی ہے اور مکمل چارج میں اس کو 2 گھنٹے لگتے ہیں۔

ریڈمی واچ 299 چینی ین (45 ڈالرز) کی قیمت میں ہو گی جبکہ ایک محدود مدت کی آفر میں یہ 269 چینی ین (40 ڈالرز) میں پیش کی گئی ہے۔ چین میں فروخت یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔ بین الاقوامی دستیابی سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ البتہ یہ ویئر ایبل ڈیوائس چین سے باہر بھی جلد ہی دستیاب ہو سکتا ہے کیونکہ شیاؤمی می واچ لائٹ نامی ایک نام کچھ وقت پہلے ہی ایف سی سی فہرست میں دیکھا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

%d