ایس ٹی ای پی نے معذور افراد کے لئے "ایکوئل ایکسس” ایپ تیار کرلی۔

معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کی سہولت کے لئے، اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (ایس ٹی ای پی/STEP) نے برٹش کونسل کے تعاون اور پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اشتراک سے ایک موبائل فون ایپلی کیشن "ایکوئل ایکسس (Equal Access)” تیار کی ہے۔

ایپ کی لانچنگ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی، محترمہ منزا حسن، پی ٹی اے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ٹی ای پی عاطف شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر برٹش کونسل مارک کروسی بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین پی ٹی اے اور برٹش کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اظہار خیال کیا اور خصوصی افراد کی سہولت کے لئے کوششوں کو سراہا۔

معذور افراد کے لئے ایپ ‘ایکوئل ایکسس’ قابل رسائی فارمیٹس میں معلومات فراہم کرے گی جس میں سائن لینگویج کی ترجمانی، ساؤنڈ ڈسکرپشن، ڈارک موڈ اور نیا ری سائز ایبل ٹیکسٹ فارمیٹس شامل ہیں۔ ایکوئل ایکسس میں پاکستان میں معذور افراد کی خدمات، اسٹیک ہولڈرز اور قوانین سے متعلق معلومات موجود ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: