پوکو نے ایک بار پھر اپنے شیاؤمی سے الگ ہونے کی تصدیق کردی۔

پوکو نے رواں سال جنوری میں شیاؤمی سے اپنے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا، اب کمپنی ایک آزاد برانڈ طور پر کام کرنے کے اپنے عزم کی توثیق کررہی ہے – اور اس نے اب تک جو کچھ کیا اس پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

پوکو برانڈ 2018 میں F1 کے ساتھ پیدا ہوا تھا، جس نے 2.2 ملین یونٹس بھیجے تھے۔ ان میں سے، 700،000 پہلے تین مہینوں کے دوران بھیجے گئے تھے۔ ایف ون اب بھی تمام موجود پوکوس کا ایک بڑا حصہ بنا ہوا ہے، جس کی کل تعداد اس وقت (کینالیس اور انٹرنل سیلز ٹیم سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر) 6 ملین یونٹس ہے۔

پوکو نے اپنے فونز پچھلے تین سالوں میں دنیا کے 35 سے زیادہ ممالک میں لانچ کیئے ہیں اور تقریباً 60 لاکھ فونز ان ملکوں میں بھیجے ہیں۔ لائن اپ میں اضافہ ہوا ہے اور اب قیمتوں کے تینوں درجوں فلیگ شپ، مڈ رینج اور انٹری لیول میں اس کے فونز موجود ہیں۔ مؤخر الذکر میں کل ہی پوکو ایم 3 کا اضافہ ہو ہے۔

اس بات کا اظہار پوکو نے اپنے ایم 3 کے لانچ ایونٹ میں بھی کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ اب وہ مکمل طور پر ایک آزاد برانڈ کی حیثیت سے اپنا سفر شروع کر نے جارہے ہیں۔

ذیل میں وہ خط ہے جو پوکو نے اپنے مداحوں کو بھیجا:

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: