عالمی سطح پر مشہور اسمارٹ فون برانڈ ریئلمی نے اپنے تیز ترین چارجنگ اسمارٹ فون ریئلمی 7 پرو کی ریلیز سے بہت شہرت حاصل کی۔ 64 ایم پی کے سپر نائٹ اسکیپ کیمرے کی توثیق کرنے کے لئے، نوجوان اسمارٹ فون برانڈ نے اپنے حقیقی مداحوں کے لئے نائٹ لائف فوٹوگرافی مقابلہ شروع کیا ہے جو انہیں ریئلمی 7 پرو جیتنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ریئلمی 7 پرو میں حیرت انگیز سپر نائٹ اسکیپ کی خصوصیت ہے جو 64 ایم پی کیمرے کی صحیح عکاسی کرتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آس پاس کی رات کی زندگی کو کھوجنا شروع کریں اور آسان اقدامات پر عمل پیرا ہو کر مقابلہ میں حصہ لیں۔
- نائٹ اسکیپ کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ریئلمی اسمارٹ فون سے تصویر لیں اور @shotonrealme پر پوسٹ کریں۔
- واٹر مارک کو کھلا رکھیں۔
- #realmeNightLife ہیش ٹیگ کا استعمال کریں۔
- آخر میں انسٹاگرام پر @shotonrealme_pakistan کو ٹیگ اور فالو کریں۔
اگر مذکورہ بالا اقدامات میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا تو اس کے نتیجے میں آپ کی تصاویر کو نااہل قرار دیا جائے گا۔