سال 2020 میں فولڈنگ اسمارٹ فونز کے گرما گرم موضوع کے بعد، ایسا لگتا ہے کہ 2021 میں لچکدار OLED اسکرینوں کو استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فونز کی اسکرینوں میں توسیع کرنا ایک نیا رجحان ہوسکتا ہے۔
ہم نے ایل جی اور ٹی سی ایل کے پیٹنٹ دیکھے یہاں تک کہ اوپو نے ورکنگ پروٹوٹائپ، اوپو ایکس 2021 بھی تیار کرلیا اور اب لیٹس گو ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا ہے کہ سام سنگ اس فارم عنصر کے اپنے ورژن پر کام کر رہا ہے۔
سام سنگ نے بظاہر پہلے سی ای ایس 2020 میں کم تعداد کے سامعین کے سامنے اس ڈیوائس کا مظاہرہ کیا تھا اور پھر اس تصویر میں یہ ڈیوائس پھر دکھائی دیا جس میں سام سنگ الیکٹرانکس کے وائس چیئرمین لی جے یونگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔
سام سنگ کا ڈیزائن مبینہ طور پر اسمارٹ فون کی اسکرین کو اپنی کمپیکٹ چوڑائی کے 3 گنا تک بڑھا سکتا ہے، جس سے 6 انچ کا فون 8 انچ کا ٹیبلٹ بن جاتا ہے۔




اب لیٹس گو ڈیجٹل اور ڈچ تھری ڈی ڈیزائنر جیرامین سمٹ، عرف کانسیپٹ کریئیٹر نے ایک ایسا رینڈر تیار کیا ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ڈیوائس کس طرح کا دکھائی دے سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں ایس پین کو بھی دکھایا گیا ہے لیکن حقیقتاً رول ایبل اسکرین کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس میں ایس پین کی سپورٹ شامل ہو گی یا نہیں۔
فی الحال، یہ معلوم نہیں ہے کہ سام سنگ اپنے پھیل جانے والی اسکرین کے اسمارٹ فون کو کب ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ تبھی ہو گا جب ٹیکنالوجی کافی حد تک پختہ ہوجائے گی۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ دوسری اسمارٹ فون کمپنیاں بھی اس ریس میں دوڑ رہی ہیں لہذا سام سنگ زیادہ لمبا انتظار نہیں کرسکتا ہے۔