نوجوان اور ٹرینڈسیٹنگ ٹیکنالوجی کمپنی، ریئلمی پاکستان میں ایک کے بعد ایک قابل ذکر ڈیوائسز متعارف کروا رہی ہے۔ “چھلانگ لگانے کی ہمت (Dare to Leap)” کے نعرے کے ساتھ، ریئلمی پاکستانی صارفین میں کافی مشہور ہوچکی ہے۔ برانڈ کا تازہ ترین ڈیوائس، ریلیم 7 پرو اب 54،999 روپے کی قیمت میں ملک بھر کی آف لائن مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔

ریئلمی 7 پرو 65 واٹ سپر ڈارٹ چارج کے ساتھ آتا ہے جو صرف 34 منٹ میں سو فیصد مکمل چارج دیتا ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 720 جی موبائل چپ سیٹ اور 6.4 انچ ڈسپلے اسکرین ہے۔ 64 ایم پی کواڈ کیمرا اور 32 ایم پی پنچ ہول سیلفی کیمرا ہے۔ مرکزی کیمرے میں اپ گریڈ شدہ 64 ایم پی پرو نائٹ اسکیپ موڈ ہے جو انتہائی واضح نائٹ اسکیپ ویڈیوز دیتا ہے۔
7 پرو فروخت کے اعداد و شمار میں 6 پرو کے مقابلے میں اس کے لانچ کے پہلے ہی دن 592 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کاؤنٹرپوائنٹ کی 2020 کی تیسری سہ ماہی کی اسمارٹ فون شپمنٹ رپورٹ کے مطابق ریئلمی کو 50 ملین اسمارٹ فون کی فروخت کے سنگ میل تک پہنچنے والا تیز ترین برانڈ قرار دیا گیا ہے۔ ان کی جدید ٹیکنالوجی اور فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے فون کو ٹیک کے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے، جس نے اتنے مختصر وقت میں ہزاروں یونٹ فروخت کیے۔

جی ایم وی کے مطابق، ریئلمی پاکستان ملک میں اسمارٹ فون برانڈ فروخت کرنے والے نمبر 1 برانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ یہ برانڈ آن لائن فلیش سیل کے لئے بھی بہت مشہور ہوچکا ہے اور رواں سال اکتوبر میں فروخت ہونے والے ٹاپ دو برانڈز میں سے ایک تھا۔ پاکستان کے موبائل اور اسمارٹ فون کیٹیگری میں دراز 11.11 پر ریئلیم دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ تھا جس نے خصوصی سیل کے صرف 7 دن میں ہزاروں مصنوعات فروخت کردی تھیں۔
ریئلمی نے چھ نئے پروڈکٹ بھی متعارف کروائے جن میں دو اسمارٹ فونز اور چار اے آئی او ٹی مصنوعات شامل ہیں۔ ان مصنوعات کی کامیابی کے ساتھ، شائقین اور ٹیک پرستار دلچسپی رکھتے ہیں کہ ریئلمی ان کے لئے اور کیا متعارف کروائے گا۔ اب دیکھتے ہیں کہ صارفین آف لائن مارکیٹ میں ان مصنوعات کو کس حد تک رسپانس دیتے ہیں۔