اسنیپ چیٹ نے اپنے پلیٹ فارم پر اسپاٹ لائٹ نامی ایک نئی خصوصیت کا اعلان کیا ہے جہاں تخلیق کار اپنا کانٹینٹ پیش کرسکتے ہیں اور روزانہ 10 لاکھ ڈالر میں سے اپنے حصے کی رقم کما سکتے ہیں۔ فرم نے کہا کہ اسپاٹ لائٹ کانٹینٹ کو اسنیپ چیٹ کمیونیٹی کی تفریح کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کانٹینٹ کا معیار ان کی اولین ترجیح ہے۔
اپنے اچھے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے، فرم نے یہ سروس محدود رکھی ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ کانٹینٹ فرم کی کانٹینٹ گائیڈلائنس اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہو۔ مزید برآں، اسپاٹ لائٹ کانٹینٹ معتدل ہوتا ہے اور عوامی تبصرے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
ابتدائی طور پر اسپاٹ لائٹ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، آئرلینڈ، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی اور فرانس میں دستیاب ہوگا۔ اسنیپ چیٹ نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ جلد ہی دوسرے ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے گا لیکن یہ قطعی طور پر نہیں بتایا گیا کہ کب یا کون سے ممالک کو شامل کیا جائے گا۔
اسپاٹ لائٹ صارفین جو اسپاٹ لائٹ کانٹینٹ دیکھتے ہیں وہ اپنے پسندیدہ مواد کو دل کے بٹن سے پسند کرسکتے ہیں یا اپنے رابطوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اسنیپ کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، ان تمام صارفین کی طرف سے پسند کیئے جانے والے کانٹینٹ کے مطابق کانٹینٹ کے تخلیق کاروں کو اسنیپ کی طرف سے ادائیگیاں وصول ہونگی، لہذا اپنے پسند کردہ مواد پر زیادہ سے زیادہ دل کے نشان کو دبانا یا ٹیپ کرنا نہ بھولیں۔
اگر آپ اوپر دیئے گئے ممالک میں سے ایک میں ہیں تو صرف اسنیپ چیٹ کو اپ ڈیٹ کریں اور نیچے نیویگیشن بار کے دائیں جانب سے اسپاٹ لائٹ منتخب کریں۔ اگر آپ اپنے اسپاٹ لائٹ کانٹینٹ سے کمانا چاہتے ہیں تو آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہئے۔