سرفیس ڈؤو اسمارٹ فون آنے میں کم از کم 10 سال لگے، جس کی شروعات 2009 میں ایک کورئیر ڈیوائس کے تصور سے کی گئی تھی۔ بہت ساری آزمائشوں اور پریشانیوں سے گزرنے کے بعد، آخر کار یہ ڈیوائس 10 ستمبر کو مارکیٹ میں آیا اور اب جدید ہینڈسیٹ نے ٹائم میگزین کی “2020 کی بہترین ایجادات” میں سے ایک کا ووٹ حاصل کر کے آخر کار کچھ پہچان حاصل کی ہے۔
اشاعت لکھتی ہے:
یہ فون ہے یا ایک نوٹ بک ہے؟ مائیکروسافٹ کے سرفیس ڈؤو کے معاملے میں، جواب یہ ہے کہ یہ دونوں ہی ہیں۔ ڈبل اسکرین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون (1،399 ڈالرز) ایک اسپائرل بائنڈر جیسی کتاب کی طرح کھلتا ہے، جس سے اسکرینوں کا جوڑا ظاہر ہوتا ہے۔ اس کو کھولیں تو یہ ایک ڈیجیٹل نوٹ بک ہے – اشیاء کو ایک ایپ سے دوسری ایپ میں گھسیٹیں، ایک ہی ایپ کو دونوں اسکرینوں پر کھولنے کے لئے وسعت دیں (جو پڑھنے کے لئے بہترین ہے)، یا ایک اسکرین پر کچھ تحریری طور پر کام کرنے کے لئے سرفیس پین کا استعمال کریں جبکہ دوسری اسکرین پر چیٹ کریں۔ آپ ڈیوائس کو 360 ڈگری زاویے میں پیچھے کی طرف بھی موڑ سکتے ہیں اور سنگل اسکرین کو روایتی سیل فون کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سرفیس ڈؤو تصوراتی ڈیوائس کی طرح محسوس ہوتی ہے لیکن موبائل کمپیوٹنگ کے مستقبل کی جھلک بھی ہے: یہ ابھی آپ کے فون اور اس کے زبردست کیمرے کی جگہ نہیں لے سکے گی، لیکن یہ دیکھنا آسان ہے کہ ایک دن ایسا ہوسکتا ہے۔
یہ ہینڈسیٹ بالترتیب 128 جی بی اور 256 جی بی ماڈل کے لئے 1399.99 ڈالرز اور 1499.99 ڈالرز میں آیا ہے، لیکن وائٹ فرائیڈے پر 128 جی بی ماڈل کے ایک بار پھر 1199.99 ڈالرز سے شروع ہونے کی امید ہے۔
سرفیس ڈؤو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 855 ایس سی، 6 جی بی ریم اور 128/256 جی بی اسٹوریج کے ذریعہ چلتا ہے۔ ڈیوائس میں دو ایمولیڈ 5.6 انچ اسکرینیں ہیں جن کی ریزیلیوشن 1800 x 1350 اور 401 ڈی پی آئی ہے، مائیکروسافٹ اسے 8.1″ پکسل سینس فیوژن ڈسپلے قرار دے رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ہارڈ ویئر کو طاقت بخشنے کے لئے 3،460 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ اس ڈیوائس کی اہم بات اس کا 360 ڈگری قبضہ ہے، جس کی مدد سے آپ مختلف طریقوں سے دونوں 5.6″ کی اسکرینوں کا انفرادی طور پر یا ایک ساتھ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ نیز، سرفیس ڈؤو صرف ایک 11 ایم پی کیمرے کے ساتھ آیا ہے۔ یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ 10 پر مائیکروسافٹ لانچر کے ذریعے بطور یوزر انٹرفیس چلتا ہے، مائیکروسافٹ لانچ ہونے کے فورا بعد ہی اینڈرائیڈ 11 اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔
آپ ایکسیڈینٹل ڈیمج کوریج کے ساتھ سرفیس ڈؤو کے لئے مائیکروسافٹ کمپلیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ سرفیس ڈؤو کے لئے مائیکروسافٹ کمپلیٹ آپ کے ڈیوائس کو زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس میں دو سال تک ہونے والے حادثاتی نقصان کی کوریج کے علاوہ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر سپورٹ بھی شامل ہے۔
- مکینیکل خرابی کی کوریج
- حادثاتی نقصان کی کوریج
- لامحدود تکنیکی مدد
- مائیکرو سافٹ سپورٹ سروس
آپ وقتاً فوقتاً مائیکروسافٹ اسٹور پر سرفیس ڈؤو کی آنے والی ڈیلز پر نگاہ رکھ سکتے ہیں۔