ویوو نے اپنے اوریجن او ایس اپ ڈیٹ کے روڈ میپ کا انکشاف کر دیا، 30 سے زیادہ ویوو فونز میں آرہا ہے۔

کل ویوو نے اپنا اورجن او ایس متعارف کرایا، جو زیادہ انٹرایکٹو ویجیٹس، نئے اشاروں اور بہت ساری وژوئل تبدیلیوں کے ساتھ فن ٹچ او ایس کی جگہ لے گا۔ آج، کمپنی نے ویبو پر او ایس کے اپڈیٹس کے مکمل روڈ میپ کا انکشاف کیا اور یہ کافی امید افزا ہے – 30 سے ​​زیادہ ویوو فونز اوریجن او ایس پر سوئچ کریں گے اور اس کی شروعات ابھی تک ریلیز نہ ہونے والی ایکس سیریز سے ہو گی جو ویوو ایکس 60 سیریز کہلائے گی۔

ذیل میں ان تمام ڈیوائسز کی فہرست ان کی تاریخوں کے ساتھ دی جارہی ہے جن پر اوریجن او ایس کا پہلا پبلک بیٹا ورژن جاری کیا جائے گا:

آؤٹ آف دا باکس

  • نئی ویوو ایکس سیریز

31 جنوری 2021 سے پہلے

  • ویوو نیکس 3 ایس
  • ویوو ایکس 50 پرو پلس
  • ویوو ایکس50  پرو
  • ویوو ایکس 50
  • ویوو ایس 7
  • ویوو آئی کو 5 پرو
  • ویوو آئی کو 5
  • ویوو آئی کو 3
  • ویوو آئی کو پرو
  • ویوو آئی کو
  • ویوو آئی کو نیو 3

چینی نئے سال سے پہلے (12 فروری، 2021)

  • ویوو نیکس 3
  • ویوو نیکس 3 فائیو جی
  • ویوو ایکس 30 پرو
  • ویوو ایکس 30
  • ویوو آئی کو نیئو
  • ویوو آئی کو نیو 855

2021 کی دوسری سہ ماہی میں

  • ویوو ایکس 27 پرو
  • ویوو ایکس 27
  • ویوو ایس 6
  • ویوو ایس 5
  • ویوو ایس 1 پرو
  • ویوو ایس 1
  • ویوو زیڈ 6
  • ویوو زیڈ 5 ایکس
  • ویوو زیڈ 5 آئی
  • ویوو زیڈ 5
  • ویوو آئی کو زیڈ 1 ایکس
  • ویوو آئی کو زیڈ 1
  • ویوو نیکس ڈوئل ڈسپلے
  • ویوو نیکس ایس
  • ویوو نیکس اے

اپ ڈیٹ کا یہ شیڈول چین میں فروخت کردہ ویوو فونز کے لئے ہے جن میں گوگل سروسز نہیں ہیں۔ عالمی رول آؤٹ شیڈول کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے، لیکن عام طور پر ہم نے دیکھا ہے کہ ہر مخصوص فون کی ریلیز کے لئے چین میں ریلیز کے بعد صرف ایک یا دو مہینے کی بات ہی ہوتی ہے۔

ماخذ ویبو (چینی زبان میں) | سیک ایڈوائس کے توسط سے

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: