ریئلمی نے آج یورپین صارفین کے لئے ریئلمی 7 فائیو جی کے نام سے ایک دلچسپ اسمارٹ فون کی نقاب کشائی کی۔ یہ ایک سستا فائیو جی اسمارٹ فون ہے جو میڈیاٹیک کے ڈائمینسٹی 800یو فائیو جی چپ سیٹ سے چلتا ہے۔



7 این ایم چپ سیٹ ایک مربوط فائیو جی موڈیم اور ڈوئل 5 جی سم سپورٹ لایا ہے۔ اس کے سی پی یو میں 2.4 گیگا ہرٹز کے دو کارٹیکس-اے 76 پرفارمنس کور کے ساتھ 2.0 گیگا ہرٹز کے چھ کورٹیکس-اے 55 یونٹس اور مالی جی 57 جی پی یو ہیں۔ اس چپ کے ساتھ 6/8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہے۔

ریئلمی 7 فائیوجی میں 6.5 انچ کی FHD+ ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کی ایل سی ڈی ہے۔ پنچ ہول کٹ آؤٹ میں ایک 16 ایم پی سیلفی کیم لگا ہوا ہے۔ آپ کو فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ کے پاور بٹن میں شامل ہے۔
فون کے پیچھے کواڈ کیمرا سیٹ اپ میں 1/1.73″ سینسر اور ایف/1.8 اپرچر کے ساتھ 48 ایم پی کا ایک پرائمری شوٹر ہے۔ اس کے ساتھ 119 ڈگری فیلڈ ویو اور ایف/2.3 اپرچر کے ساتھ 8 ایم پی الٹرا وائیڈ اسنیپر ہے اور ان دونوں کے ساتھ 2 ایم پی کے مونوکروم سینسر اور میکرو لینس پر مشتمل دو ماڈیولز بھی ہیں۔
سافٹ ویئر کی جانب یہ فون اینڈرائیڈ 10 پر مبنی ریئلمی یو آئی کے ساتھ آیا ہے۔ بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے اور 30 واٹ فاسٹ وائرڈ چارجنگ کی حمایت کرتی ہے۔

ریئلمی 7 فائیوجی اپنے بنیادی ماڈل 6/128 جی بی میں 279 پونڈز کی قیمت میں دستیاب ہو گا لیکن وائٹ فرائیڈے کی ایک محدود پیش کش میں 50 پونڈز کا ڈسکاؤنٹ ہو گا جو 27-30 نومبر کے درمیان 229 پونڈز کا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں ریئلمی 7 فائیوجی یورپ کا سب سے سستا فائیو جی فون بن جائے گا۔
وائٹ فرائیڈے سیل کے لئے ریئلمی ایمیزون کے ساتھ بھی شراکت میں ہے اور فون ان کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے بھی دستیاب ہوگا۔ فون کے لئے پری آرڈرز پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں اور دستیابی 27 نومبر سے شروع ہوگی۔