ریئلمی پاکستان نے دراز 11۔11 سیل میں موبائل اور ٹیبلٹ کے زمرے میں ٹاپ اسمارٹ فون برانڈ (جی ایم وی) کا درجہ حاصل کرلیا۔

ریئلمی پاکستان کو دراز 11۔11 سیل میں ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ تسلیم کیا گیا ہے۔ دراز 11۔11 پر ریئلمی کی مجموعی فروخت کا حجم (Gross Merchandise Volume) معروف اسمارٹ فون برانڈز سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ریئلمی نے دراز 11۔11 کے لئے جنوبی ایشیاء کے خطے میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

غیر معمولی قیمتوں پر قابل ذکر ڈیوائسز لانے کے تسلسل میں، ریئلمی نے دراز 10۔10 فروخت کے لئے بھی دراز ڈاٹ پی کے ساتھ شراکت میں حصہ لیا تھا اور اس کو سب سے زیادہ فروخت ہونے والا دوسرا برانڈ قرار دیا گیا تھا۔ برانڈ نے حال ہی میں اپنے 65 واٹ کا سب سے تیز رفتار چارجنگ فون ریئلمی 7 پرو، 6000 ایم اے ایچ پاور ہاؤس، ریئلمی سی 15 کے ساتھ چار اسمارٹ اے آئی او ٹی مصنوعات لانچ کی ہیں۔ یہ سبھی نئی لانچ شدہ مصنوعات دراز 11۔11 کے لئے 17 نومبر 2020 تک خصوصی طور پر سیل کی قیمتوں میں ہیں۔

ریئلمی پاکستان اپنے صارفین اور مداحوں کے تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہے گا کیونکہ وہ ان کی کامیابی کا ایک لازمی جزو ہیں، جنھوں نے ریئلمی کی ترقی میں ایک ایندھن کا کام کرتے ہوئے صرف 2 سالوں میں اسے دنیا کا سب سے تیزی ترقی کرنے والا اسمارٹ فون برانڈ بنادیا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: