زونگ فور جی نے دلچسپ نئی خصوصیات کے ساتھ ‘مائی زونگ ایپ’ کو صارفین کے لئے مزید آسان بنا دیا۔

ڈیجیٹل جدت طرازی کی قیادت کرنے اور اپنے ڈیجیٹل صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ، پاکستان کی معروف ٹیلی مواصلات کمپنی، زونگ 4 جی نے اپنی مقبول مائی زونگ ایپ (ایم زیڈ اے) کو کئی نئی اور دلچسپ خصوصیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا ہے۔

ایم زیڈ اے پر نئی خصوصیات میں زونگ کلب فیملی بنڈل، بیلنس شیئر (یاری لوڈ) سروس، زونگ گیمز کے تحت ہواوے کا انسٹنٹ گیمز پورٹل، استعمال کی اطلاعات، ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے بیلنس/بنڈل ایکسپائر انتباہات اور مشہور آل ان ون مائی زونگ ایپ کے نئے صارفین کے لئے 200 ایم بی روزانہ مفت ڈیٹا آفر شامل ہیں۔

“زونگ سروس کی بہتری اور ڈیجیٹل امپاورمنٹ کے لئے مسلسل جدوجہد کررہا ہے، مائی زونگ ایپ کمپنی کے ڈیجیٹل دائرے میں صارفین کی ضروریات کو اجاگر کرنے میں مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔” زونگ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ، “ہمارا مقصد ہے کہ ایم زیڈ اے کو ایک آل ان ون کسٹمر پورٹل بنائیں اور صارفین کو جدید پیش کشوں اور خدمات کے ذریعے بہترین درجے کی کسٹمر سروسز کے تجربے سے آراستہ کریں۔”

نئی اور بہتر مائی زونگ ایپ نمایاں طور پر بہتر مین ڈیش بورڈ ڈیزائن کے ذریعے تمام اہم کاموں کو بھی زیادہ قابل پہنچ بناتی ہے۔ پچھلے ورژن کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی اور رفتار کے لئے بھی ایپ کو بہتر بنایا گیا ہے۔

جولائی 2020 میں، کمپنی نے ایم زیڈ اے کا ایک نیا اور بہتر ورژن متعارف کرایا تھا۔ اپنے قیمتی صارفین کی ضروریات اور آراء پر گہری نظر رکھتے ہوئے، زونگ نے متعدد عمدہ نئی خصوصیات شامل کیں، جس میں خصوصی ڈسکاؤنٹس، روزانہ انعامات، تفصیلی پوسٹ پیڈ بلنگ، انفوٹینمنٹ پورٹلز، ویجٹ اور بہت کچھ شامل ہیں۔

جدت اور کسٹمر مرکوزیت پر ٹھوس یقین رکھتے ہوئے، زونگ 4 جی جدید طراز اور جدید طریقوں سے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ چونکہ کوویڈ-19 کے دور میں دنیا میں ادائیگی کرنے اور خدمات کی خریداری کے لئے ڈیجیٹل چینلز کے استعمال کے رجحان کو تقویت ملی ہے، مائی زونگ ایپ کی ون اسٹاپ شاپ ایک موثر اور بروقت حل پیش کرتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: