اوپو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اپنے فولڈنگ فون کی نقاب کشائی کرے گا۔

اوپو اپنی سالانہ INNO ڈے کانفرنس 17 اور 18 نومبر کو چین کے شہر شینزین میں منعقد کرے گا۔ کمپنی کے نائب صدر، لیون لیو کے مطابق، اوپو مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر مبنی تین تصوراتی ڈیوائسز دکھائے گا۔

اس ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایک چینی ٹپسٹر نے انکشاف کیا کہ اوپو ایک فولڈ ایبل کانسیپٹ فون کی رونمائی کرے گا جس میں انفولڈنگ ڈیزائن اور ڈسپلے کے اندر کیمرا ہوگا۔

مزید یہ کہ، کمپنی کیمرے سے متعلق اپنی جدید خصوصیات ک؛ نمائش کرنے جارہی ہے، جس میں 10 ایکس آپٹیکل زوم، 100 ایکس ڈیجیٹل زوم اور کنٹینیوئس آپٹیکل زوم ماڈیول شامل ہیں۔ اس میں اوپو اپنی 125 واٹ وائرڈ چارجنگ اور 65 واٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجیز کو بھی پیش کرے گا۔ امکان ہے کہ ان میں سے کچھ خصوصیات کو کمپنی کے 2021 فلیگ شپ فونز میں شامل کرے گا۔

اس سال کی INNO ڈے کانفرنس کا مرکزی موضوع “مستقبل میں چھلانگ لگانا” ہے، جو اس لیک کی توثیق کرتا ہے کہ اوپو ایک سے زیادہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز ظاہر کرے گا۔

دوسری خبروں میں، اوپو کانفرنس میں متوقع رینو 5 سیریز کا اعلان بھی کرے گا۔ لیک اور افواہوں کے مطابق، رینو 5 کا ہلکا ماڈل 6.43 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 765 جی چپ سیٹ، 32 ایم پی فرنٹ کیمرا، 64 ایم پی کواڈ سینسر ریئر کیمرا سیٹ اپ اور 65 واٹ فاسٹ چارجنگ کے قابل 4،300 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ آئے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: