ہواوے موبائل اپنے دراز ڈاٹ پی کے پر دستیاب اسمارٹ فونز کی وسیع رینج پر ڈسکاؤنٹس دے رہا ہے، جہاں 11 نومبر سے لے کر 17 نومبر 2020 تک سالانہ 11.11 ‘سپر سیل’ لانچ کی جارہی ہے۔ اس سیل کے دوران، ہواوے کے ڈیوائسز وسیع رینج رعایتی قیمتوں اور پرکشش پیکیج ڈیلز کے ساتھ خریدی جاسکتی ہیں جس میں ہواوے Y9a پر 3،000 روپے کی رعایت کے ساتھ ایک مفت ہواوے بینڈ 4، اور ہواوے Y8p پر 10،000 روپے کی زبردست بچت شامل ہیں۔
ہواوے Y9a میں 40 واٹ ہواوے سپرچارج، 64 ایم پی کواڈ اے آئی کیمرا، 6.63 انچ ہواوے الٹرا فل ویو ڈسپلے، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج، اور فلیگ شپ ہواوے میٹ 30 سیریز کے ہالو رنگ ڈیزائن جیسی بہت ساری طاقتور خصوصیات ہیں۔
دوسری طرف ہواوے Y8p میں 48 ایم پی اے آئی ٹرپل کیمرا، طاقتور کارکردگی، اور ایک زبردست ڈسپلے کے ساتھ آیا ہے۔ سیٹ اپ میں 48 ایم پی کا مین کیمرہ، 8 ایم پی کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا، اور بوکے ایفیکٹس کے لئے 2 ایم پی ڈیتھ کیمرا شامل ہیں۔ Y8p بریتھنگ کرسٹل اور مڈ نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہے جبکہ Y9a اسپیس سلور، سکورا پنک اور مڈ نائٹ بلیک کے تین رنگوں میں آیا ہے۔
اس کے علاوہ اس خصوصی پیش کش میں ہواوے Y7p بھی شامل ہے جس پر آپ کو 2،280 روپے کی بچت مل سکتی ہے، جبکہ جو بھی ہواوے نووا 7i اسمارٹ فون خریدتا ہے اسے 1،600 روپے کی رعایت ملے گی۔ دراز ڈاٹ پی کے پر اس ہفتے کی پیش کش کے دوران، صارفین ہواوے Y6p خریدنے پر بھی 800 روپے کی بچت حاصل کرسکتے ہیں۔