گوگل فوٹوز ایپ 1 جون 2021 سے مفت تصاویر کے اپ لوڈ کی پیش کش بند کردے گی۔

گوگل فوٹوز کی ایک اہم خصوصیت ایک کمپریسڈ فارمیٹ میں مفت، لامحدود فوٹو اور ویڈیو اپ لوڈز اور بیک اپ تھا۔ گوگل نے اب اعلان کیا ہے کہ یہ خصوصیت یکم جون 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

یکم جون سے، گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ کی جانے والی کسی بھی فائلوں کا شمار 15 جی بی ڈیفالٹ اسٹوریج میں کیا جائے گا جو آپ کو ہر نئے گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ ملتا ہے۔ اگر آپ کے پاس گوگل ون سبسکرپشن ہے، تو پھر اس کا شمار اسی حساب سے ہوگا۔

اس سے پہلے، صرف ان کمپریسڈ ‘اوریجنل’ کوالٹی پری سیٹ میں اپ لوڈ کردہ تصاویر کو آپ کے اسٹوریج کی جگہ پر شمار کیا جاتا تھا، جبکہ کمپریسڈ ‘ہائی’ کوالٹی پری سیٹ میں اپ لوڈ کردہ تصاویر مفت تھیں۔ یکم جون سے تمام تصاویر کو برابر سمجھا جائے گا۔

یہاں پر کچھ چیزیں غور طلب ہیں۔ سب سے پہلے، 1 جون 2021 سے پہلے اپ لوڈ کی گئی تمام تصاویر کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی صرف اس تاریخ کے بعد اپ لوڈ کی گئی تصاویر پر لاگو ہوتی ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو یکم جون 2021 کو فوری طور پر ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ ہر گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ ملنے والی پوری مفت 15 جی بی استعمال نہیں کررہے ہیں تو، آپ اس کے بھرنے تک اپ لوڈ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ جب یہ اسٹوریج بھر جائے اور آپ ابھی بھی اپنی میڈیا فائلز کے اپلوڈ کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو آپ کو گوگل ون پلان میں سے کسی ایک کو سبسکرائب کرنے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

تاہم، اگر آپ اس سروس پر دو سال سے زیادہ عرصے سے غیر فعال ہیں یا دو سال سے زیادہ عرصے سے اپنے اسٹوریج کی حد سے تجاوز کر گئے ہیں، تو گوگل متعدد سروسز میں آپ کے مواد کو حذف کرسکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک پکسل فون ہے، تو آپ مقررہ مدت تک اپنی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے مفت، لامحدود بیک اپ وصول کرتے رہیں گے۔

گوگل جون 2021 میں ایک ٹول پیش کرے گا جو آپ کو اپنی بیک اپ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو منظم کرنے میں مدد دے گا اور یہ منتخب کرنے کی صلاحیت دے گا کہ آپ کون سی میڈیا فائلز رکھنا چاہتے ہیں اور کون سی حذف کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ٹول خود بخود ایسی سیاہ یا دھندلائی ہوئی تصاویر یا بڑی ویڈیوز کو اجاگر کرے گا جسے آپ رکھنا نہیں چاہتے ہوں۔

یہ تبدیلی گوگل فوٹوز کے تمام صارفین پر لاگو ہوتی ہے جس میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ کے تمام پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

ماخذ: گوگل بلاگ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: