پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پب جی کو مائیکروسافٹ اژیور پر ہوسٹ کیا جائے گا۔

کرافٹن، جو پب جی کارپوریشن کی سرپرست کمپنی ہے، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ اژیور (Azure) پر اپنے ملٹی پلیٹ فارم مصنوعات کے پورٹ فولیو کو ہوسٹ کرے گا۔ پی سی اور کنسولز پر پب جی کارپوریشن کا مقبول ملٹی پلیئر بیٹل رائل پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی)، اور پب جی موبل کو ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مائیکروسافٹ اژیور پر ہوسٹ کئے جائیں گے۔

کرافٹن مائیکرو سافٹ کے ساتھ تصدیق کے عمل کو متعارف کرانے کے لئے بھی کام کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اپنے کھلاڑیوں کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کا ذخیرہ ان علاقوں میں تمام مناسب تقاضوں پر عمل پیرا ہے جہاں کرافٹن اور اس کے ماتحت ادارے گیمنگ خدمات انجام دیتے ہیں۔

اس اقدام سے پب جی کارپوریشن پب جی موبائل گیم کو انڈیا میں بھی واپس لانے کا اہل ہوگا کیونکہ حال ہی میں چینی روابط کی وجہ سے اس پر انڈیا میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

“اژیور کسی بھی کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں جدید ترین سیکیورٹی اور کمپلائنس پیش کشوں کا سب سے جامع مجموعہ پیش کرتے ہوئے، سب سے بڑے ملٹی پلیئر گیمز کو ہوسٹ کر رہا ہے۔ یہ تعاون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پرائیویسی کے حقوق کا احترام کیا جائے اور متعلقہ سافٹ ویئر تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی مکمل تعمیل کرے گا۔” کرافٹن نے اپنی پریس ریلیز میں لکھا۔

ماخذ: مائیکروسافٹ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: