ایپل آئی فون 12 کا میگ سیف کے ساتھ لیدر سلیو کور احمقانہ طور پر اتنا مہنگا ہے کہ آپ اسے قسطوں پر خرید سکتے ہیں۔

جب ایپل کو معلوم ہوا کہ وہ لچکدار لاسٹک والے گھڑی کے بینڈ کو 99 ڈالرز میں فروخت کرسکتے ہیں تو انھوں نے اپنی تسخیر کردہ آئی فون مارکیٹ میں مضحکہ خیز قیمتوں میں بنیادی ایکسسریز کو فروخت کرنے کی بھرمار کردی۔

تاہم، ان کی تازہ ترین تدبیر شاید ناکام ثابت ہو کیونکہ ایپل آئی فون 12 کے لئے ایک نہایت بنیادی چمڑے کا سلیو کور فروخت کررہی ہے، جس کو بہت سی کمپنیاں باکس میں مفت ڈالتی ہیں۔ ایپل نے احمقانہ طور پر اس کی قیمت 129 ڈالرز (یا 12.75 ڈالرز فی مہینہ کی 12 اقساط) اور 549 اماراتی درھم رکھی ہے۔

ٹھیک ہے یہ کیس میگ سیف پر مبنی ہے اور اس میں لاک اسکرین کا کٹ آؤٹ بھی ہے اور یہ "فرانسیسی چمڑے” سے بنا ہوا ہے، لیکن اس کی قیمت شاید ہی کسی ایسی چیز کی قیمت کا جواز پیش کرتی ہے جس کے لئے دوسری کمپنیاں 40 ڈالرز سے زیادہ وصول نہیں کرتیں۔

ایپل 129 ڈالرز (549 اماراتی درھم) میں میگ سیف ڈؤو چارجر بھی فروخت کررہا ہے، جس میں ایسا لگتا ہے کہ ایک ہلکے پلاسٹک کے میگسیف چارجر (39 ڈالرز) اور ایک ایپل واچ چارجر (29 ڈالرز) سے زیادہ کچھ نہیں ہے، حالانکہ یقیناً، اس میں مطلوبہ 20 واٹ یو ایس بی سی چارجر (19 ڈالرز) شامل نہیں ہے۔

یہ محسوس نہ کرنا مشکل ہے کہ آئی فون اپنی گرتی ہوئی آمدنی (16 فیصد YOY) کو دیکھتے ہوئے، ایپل آئی فون کے صارفین کی زیادہ تعداد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیزی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بنیادی ایکسسریز مہنگے داموں میں بیچ کر اپنی مارکیٹ اور بڑھا رہا ہے۔

ہمارے قارئین کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: