ہواوے نے 64 ایم پی کواڈ کیمرے اور 66 واٹ چارجنگ کے ساتھ اپنے اسمارٹ فون نووا 8 ایس ای کا اعلان کردیا۔

اس سال اپریل میں، ہواوے نے نووا 7 ایس ای کا آغاز کیا تھا اور کچھ مہینوں کے بعد ہی کمپنی نے اس کے جانشین کی اپ گریڈ کی گئی خصوصیات اور ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ نقاب کشائی کردی۔

ڈیزائن اور ڈسپلے:

نووا سیریز کے ساتھ، ہواوے ہمیشہ ایک فلیگ شپ سے متاثرہ ڈیزائن کی طرف جاتا ہے۔ ہواوے نووا 7 سیریز بڑے پیمانے پر سام سنگ گلیکسی ایس 20 سے متاثر ہوئی تھی اور اب ہواوئی نووا 8 ایس فون آئی فون 12 جیسے ڈیزائن کے ساتھ آیا ہے۔ اس کے کیمرے کا ابھار اور تراشی ہوئی سائیڈیں تقریباً ویسی ہی ہیں۔

اسمارٹ فون ایک 6.53 انچ OLED ڈسپلے کے گرد بنایا گیا ہے جس میں 1080p ریزولوشن، واٹرڈراپ نوچ اور ڈسپلے کے اندر ایک فنگر پرنٹ سینسر ہے۔

اندرونی ساخت اور اسٹوریج:

اندرونی طور پر اسمارٹ فون ایک ڈائمینسٹی 720 چپ سیٹ سے چلتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کمپنی نے اسمارٹ فون کا ایک اور ماڈل بھی لانچ کیا ہے جو ڈائمینسٹی 800 یو سے چلتا ہے۔ دونوں ہی قسموں میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔

دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ 10 پر مبنی ای ایم یو آئی 10.1 پر چلتے ہیں۔

کیمرے:

اسمارٹ فون کواڈ سینسر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ آیا ہے جس میں 64 ایم پی پرائمری کیمرا، 8 ایم پی الٹرا وائیڈ یونٹ اور 2 ایم پی کے دو ماڈیولز میکرو اور ڈیپتھ سے متعلق معلومات کے لئے ہیں۔

سیلفیز کے لئے، یہ 16 ایم پی واحد شوٹر سے لیس ہے۔

بیٹری اور قیمتوں کا تعین:

ہینڈسیٹ میں 3،800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو موجودہ انڈسٹری اسٹینڈرڈ سے کم ہے، لیکن یہ 66 واٹ چارجنگ کی حمایت کرتی ہے۔

یہ 11 نومبر 2020 سے 410 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔

ترتیبات:

سی پی یو: اوکٹا کور (2 × 2.0 گیگا ہرٹز کارٹیکس- A76 & 6 × 2.0 گیگا ہرٹز کارٹیکس – A55)
جی پی یو: مالی-جی 57 ایم سی 3
چپ سیٹ: میڈیاٹیکMT6853V  ڈائمینسٹی 720 5G (7 این ایم)
او ایس : اینڈرائیڈ 10، ای ایم یو آئی 10.5
نیٹ ورکس: 2 جی، 3 جی، 4 جی ایل ٹی ای، 5 جی
ڈسپلے: LCD کیپسیٹیو ٹچ اسکرین، 6.53 انچ، 1080 x 2400 پکسلز، 20: 9 تناسب
ریم: 8 جی بی
انٹرنل اسٹوریج: 128 جی بی
بنیادی کیمرا: 64 ایم پی + 8 ایم پی + 2 ایم پی + 2 ایم پی
سیکنڈری کیمرا: 16 ایم پی
کنیکٹیویٹی: ایل ٹی ای، جی پی ایس، وائی فائی، بلوٹوتھ 5.0، یو ایس بی ٹائپ سی، ہیڈ فون جیک
فنگر پرنٹ اسکینر: ڈسپلے کے اندر
بیٹری: 3800 ایم اے ایچ
قیمت: 410 ڈالرز

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: