پب جی موبائل پاکستان چیلنج 2020 کا اعلان، ایک کروڑ روپے تک کے انعامات۔

پلیئر ان نون بیٹل گراؤنڈ (PUBG) نے پب جی موبائل پاکستان چیلنج 2020 کا اعلان کیا ہے۔

پب جی پاکستان چیلنج 2020 میں ایک کروڑ روپے تک کے انعامات دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پب جی پاکستان چیلنج 2020 کے لئے ٹیموں کے اندراج کا عمل 9 نومبر سے شروع ہوگا اور 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان گیمنگ کمیونٹی نے گیم کے لئے بے پناہ پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا ہے اور پب جی موبائل نے چند اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے بہت تیزی سے اس پیار کو تسلیم کیا ہے۔

آج ہی کے پب جی موبائل نے گیم میں اردو کے لئے وقف کردہ اردو وائس پیک کو جلد متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس سے قبل، پب جی موبائل نے اگست میں مقامی شائقین کی گیم میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کے کھلاڑیوں کے لئے یوم آزادی کے خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading