سام سنگ نے چین میں اپنا ڈبلیو 21 فائیو جی فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کردیا۔

سام سنگ نے آج چین میں باضابطہ طور پر ڈبلیو 21 فائیو جی فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔ سام سنگ ڈبلیو 21 فائیو جی بالکل سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 2 کی طرح ہی ہے۔ یہ 6.23 انچ کے کور ڈسپلے اور 7.6 انچ مین ڈسپلے کے ساتھ آیا ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 پلس پروسیسر، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہے۔ زیڈ فولڈ 2 کے مقابلے میں کیمرہ سیٹ اپ اور بیٹری کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ تاہم، ڈبلیو 21 زیڈ فولڈ 2 سے قدرے لمبا ہے۔

سام سنگ ڈبلیو 21 فائیو جی چین میں پیشگی آرڈر کیلئے 20،000 چائینیز ین کی قیمت میں دستیاب ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: