نوکیا موبائل نوکیا 6300 اور نوکیا 8000 موبائل فونز کو فور جی ماڈلز میں واپس لارہا ہے۔

ایک کیریئر نیٹ ورک نے ان موبائل فونز کی ایک تازہ فہرست جاری کی جو وائی فائی کالوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر اس فہرست میں نوکیا 8000 فور جی اور نوکیا 6300 فور جی شامل نہ ہوتے تو یہ کوئی خاص خبر نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب صرف یہ ہوسکتا ہے کہ نوکیا موبائل اپنے دو مشہور نوکیا فونز کو یا ان کے ریمیکس کو واپس لا رہا ہے۔ نوکیا 6300 فور جی اور نوکیا 8000 فور جی نوکیا 3310 (2017)، نوکیا 8110 فور جی، نوکیا 2720 فلپ اور نوکیا 5310 کی لسٹ میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔ ہم ابھی بھی ان نئے فیچر فونز کی ساری خصوصیات نہیں جانتے ہیں یا یہ کون سے سافٹ ویئر کے حامل ہونگے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان فونز کے لئے کائی او ایس (KaiOS) ایک انتخاب ہوسکتا ہے یا پھر ایس 30 پلس (s30+) کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ویسے بھی، ہم نے نوکیا 6300 کو پہلے ہی دیکھا ہوا ہے اس لئے کہ یہ فون نوکیا لیو سے ملتا جلتا ہے، جس کی تصاویر ہمیں اگست 2020 میں ایک پریس لیک میں دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ اور اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فون پہلے ہی ایف سی سی سرٹیفیکیشن کے عمل سے گزر چکا ہے۔ اصل نوکیا 6300 کا اعلان 2006 میں 2 ایم پی کیمرے کے ساتھ کیا گیا تھا اور وہ ایک قابل S40 او ایس کا حامل تھا۔ پچھلے دنوں یہ ایک انتہائی مطلوبہ فیچر فون تھا۔ یہ اچھا ہوگا اگر نوکیا 6300 پیچھے کے 2 ایم پی کیمرے کے ساتھ آسکے۔

دوسری طرف، نوکیا 8000 متعدد 8 ہزار سیریز کے ماڈلز پر مبنی ہوسکتا ہے جو نوکیا ابتدا سے ہی تیار کررہا تھا۔ فیچر فونز کا وہ سلسلہ بہترین مواد کے ساتھ آرہا تھا جو آپ موبائل فون پر حاصل کرسکتے تھے، لہذا توقع کرسکتے ہیں کہ یہ فونز 2008 کے نوکیا 8800 آرٹ کاربن کی طرح چمکدار دھات والی باڈی کے خوبصورت فونز ہوں گے۔

ہم یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ نوکیا موبائل فونز کو اصل میں کیا شکل دے گا۔ کیا نیا نوکیا 8000 کسی پرانے ڈیزائن کی یاد دہانی ہوگا یا یہ اچھے معیار کا مواد بھی لے کر آئے گا؟

ماخذ ٹیلیا / ونفیوچر ڈاٹ ڈی ای کے توسط سے

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: