کنٹرول پینل ہمیشہ سے آپ کے کمپیوٹر کی سیٹنگز کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ترتیبات کو تلاش کرنے کے لئے طے شدہ ٹول رہا ہے، لیکن مائیکروسافٹ ان تمام تر مطلوبہ ضروریات کے لئے صارفین کو ونڈوز 10 کی سیٹنگز ایپ میں منتقل کرنے کا عزم ظاہر کررہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے صارفین کو سیٹنگز ایپ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتے ہوئے گذشتہ برسوں میں کنٹرول پینل کے یوزر انٹرفیس کو نئی سیٹنگز ایپ میں منتقل کیا ہے، لیکن پرانے صارفین پرانے کنٹرول پینل کے سخت مداح ہیں جو ‘فیشن کے بجائے فنکشن’ کے نقطہ نظر کو ترجیح دیتے ہیں۔
افسوس کی بات ہے، حالیہ اکتوبر 2020 میں ونڈوز اپ ڈیٹ کے بعد سے، کنٹرول پینل کے سسٹم پیج پر کلک کرنے کی کوشش سے صارفین کو ونڈوز 10 سیٹنگز ایپ پر بھیج دیا جائے گا۔
ایسا لگتا ہے کہ اب ہمارے پاس نئی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارا نہیں ہے، بشرط یہ کہ ہم بضد نہ ہوں۔ ونڈوز لیٹسٹ کے مطابق، مائیکروسافٹ پراپرٹیز شارٹ کٹس اور تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کو بھی بلاک کررہا ہے جنہیں ریٹائرڈ سسٹم پیج تک رسائی کے لئے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا تھا۔
ایک عہد کا خاتمہ
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نئی سیٹنگز ایپ کی اپنی ٹچ دوستانہ فعالیت اور جدید تھیم میں کوئی کشش نہیں ہے، لیکن کنٹرول پینل سے ہمیشہ ایک انسیت سی رہی ہےاور یہ کئی سالوں میں ونڈوز کی بہت سی پیشرفتوں کے بعد بھی ایک وفادار اور غیر تبدیل شدہ دوست رہا ہے۔
یہ بات قابل فہم ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے مستقبل کے لئے زیادہ صارف دوست انٹرفیس چاہتا ہے، اور پرانے یو آئی کو برقرار رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔ بہرحال، کنٹرول پینل اس وقت فرسودہ ہو چکا ہے اور ان لوگوں کے لئے حیرت انگیز طور پر ایک الجھن ہوسکتا ہے جو پرانی ونڈوز کے ورژنز کے ساتھ بڑے نہیں ہوئے ہیں۔