ایل جی کا تجرباتی ڈویژن جو اب تک آپ کے لئے ونگ جیسے اسمارٹ فون لایا ہے، اب ایک ایسے سمارٹ فون پر کام کررہا ہے جس میں رول ایبل OLED ڈسپلے ہے، جو اگلے سال لانچ ہونے جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے ونگ کے اعلان کے اختتام پر اس کا ذکر چھیڑا تھا اور تازہ ترین افواہوں کے مطابق یہ نیا ڈیوائس مارچ میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ انتظار میں تھے کہ ایل جی اس انوکھے ہینڈسیٹ کو کیا نام دینے والا ہے تو آپ کا انتظار ختم ہوا، کیوں کہ کمپنی نے ممکنہ حد تک ایک خود وضاحتی نام چنتے ہوئے اس اسمارٹ فون کو ‘ایل جی رول ایبل’ کا نام دیا ہے اور EUIPO (یورپی یونین کے انٹلیکچوئل پراپرٹی کے دفتر) میں ایک ٹریڈ مارک کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ ایک آسان اور سادہ سا نام ہے بالکل “گلیکسی فولڈ” کی طرح جس میں بعد میں “زیڈ” اور “5 جی” کے الفاظ ڈالے گئے۔

یہ درخواست میونخ سے ثالثی کمپنی مٹشرلیچ کے ذریعہ دائر کی گئی تھی، جنھوں نے ایل جی کی طرف سے اس سے قبل ایل جی دی رول، ایل جی ڈبل رول، ایل جی ڈوئل رول، ایل جی بائی رول اور ایل جی رول کینوس جیسی مختلف حالتوں کے لئے بھی درخواست دائر کی تھی۔ ان میں سب ناموں میں سے ہماری رائے کے مطابق، ایل جی رول ایبل سب سے بہتر لگتا ہے۔ اپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟



ٹریڈ مارک ایپلیکیشن میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ یہ ایک اسمارٹ فون ہے، جس میں اسٹائلس کی سپورٹ بھی ہوسکتی ہے۔ نوٹ کریں کہ مندرجہ بالا تصاویر اصلی نہیں ہیں، بلکہ فون کے پیٹنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک مثال کے لئے تیار کی گئیں ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوسکے کہ یہ اسمارٹ فون کیسا نظر آسکتا ہے۔
