گوگل اپنی میسجز ایپ میں میسج شیڈولنگ کے آپشن کی ٹیسٹنگ کررہا ہے۔

گوگل اپنی مسیجز ایپ میں پیغامات بھیجنے کے پروگرام کو شیڈول کرنے کی اہلیت کی جانچ کررہا ہے۔ فیچر فی الحال محدود جانچ کے تحت ہے اس لئے ایسا لگتا ہے کہ یہ گوگل مسیجز کے صرف چند صارفین کے لئے کمپنی کی طرف سے سرور سائیڈ اپ ڈیٹ کے ذریعہ دکھایا جارہا ہے۔

کسی پیغام کو شیڈول کرنے کے لئے، صارفین کو ‘Send’ کے بٹن کو دیر تک دبانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بعد میسیجز ایپ میں شیڈولنگ کا آپشن سامنے آئے گا جس میں کچھ مشورے دیئے گئے ہوں گے۔ بصورت دیگر، صارفین کو پیغام بھیجنے کے لئے تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

شیڈول شدہ پیغامات گفتگو کی ونڈو میں ایک گھڑی کے آئکون کے ساتھ نظر آئیں گے جس کے ساتھ نیچے “شیڈولڈ میسج” لکھا ہوا ہوگا۔ شیڈول میسج پر ٹیپ کرنے سے صارفین کو میسج کو اپ ڈیٹ کرنے اور شیڈول وقت کو اپ ڈیٹ کرنے، اسے ابھی بھیجنے یا اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ملے گا۔ نوٹ کریں کہ یہ پیغام صرف اپنے مقررہ وقت پر بھیجا جائے گا اگر اس وقت فون آن ہوا ہو۔

ایکس ڈی اے کے مطابق، یہ فیچر پہلے سے ہی گوگل کے میسجز کے تازہ ترین اے پی کے کا ایک حصہ ہے اور کسی بھی وقت گوگل اس فیچر کو سب کے لئے ریلیز کر سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ خصوصیت صرف ٹیکسٹ میسجز کیلئے کام کرے گی اور RCS پر انحصار نہیں کرتی ہے۔

گوگل نے حال ہی میں میسجز ایپ میں میسج کی درجہ بندی کی خصوصیت کا آغاز بھی کیا ہے۔

ماخذ: سائی ریڈی (ٹویٹر)

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: