صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای گورننس کی کارکردگی کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری شعبوں کے اداروں کی استعداد اور کارکردگی بڑھانے کے لئے ایک مربوط سرکاری ڈیٹا بیس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج ایوان صدر، اسلام آباد میں ای گورننس سے متعلق ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ای گورننس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہریوں کو آسانی ہوگی، کاروبار میں آسانی ہوگی، باضابطہ معیشت کو وسعت ملے گی، آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور شفاف، جوابدہ اور موثر حکومت مہیا ہوگی۔

انہوں نے ای گورننس کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید آئی ٹی سلوشنز کے ذریعے پاکستان کو گڈ گورننس میں سب سے آگے لا کر کھڑا کیا جاسکے۔

صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ای گورننس پلیٹ فارم سے سرکاری اداروں کو نئی نسل کے لئے مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کا موقع ملے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: