واٹس ایپ صارفین اکثر غیر ضروری میڈیا کے بارے میں شکایت کرتے ہیں جو وہ اپنے حلقۂ احباب سے وصول کرتے ہیں، جو ان کے ڈیوائس کی اسٹوریج کا ایک بڑا حصہ لیتا ہے۔ ایپ نے اس ترتیب کو شامل کرکے اسٹوریج کے کم سے کم استعمال کی کوشش کی ہے جو چیٹ سے آٹو ڈاؤن لوڈ غیر فعال کرنے کے علاوہ منتخب شدہ میڈیا کو حذف کرتی ہے۔ ایپ میں اسٹوریج کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنے میں صارفین کی مدد کرنے کے لئے اب یہ اسٹوریج مینجمنٹ کا ایک نیا ٹول سب کے لئے آرہا ہے۔
نیا ٹول آسانی کے ساتھ ایسی میڈیا فائلوں کو ایک ساتھ ملا کر جو “کئی بار فاوروڈ کی گئی ہوں”، اسٹوریج کی صفائی کی خدمات پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، صارفین “5 ایم بی سے بڑی” فائلیں منتخب کرسکتے ہیں۔ یہ فائلیں بڑے سے چھوٹے سائز میں ترتیب دی گئی ہیں اور ان کا پریویو دکھایا جاتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین ایک یا ایک سے زیادہ آئٹمز کو حذف کرسکتے ہیں۔
اس انٹرفیس کو رواں ہفتے عالمی سطح پر دستیاب کیا جائے گا اور صارف ترتیبات > ڈیٹا اور اسٹوریج کے استعمال > ذخیرہ کا نظم کریں کے مینو آپشن سے اس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جو سات دن کے بعد دو فریقوں کی چیٹ ہسٹری کے پیغامات کو حذف کردے گا۔ اگر سات دن کی مدت میں صارفین اپنے ایپ کے ڈیٹا کا بیک اپ لیں تو، بیک اپ بحال ہونے پر یہ پیغامات حذف ہوجائیں گے۔
ماخذ: میک رومرز