اپنے قیام کے 3 سال سے بھی کم وقت میں، ریئلمی 50 ملین صارفین کے سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔ اب بھی تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی یہ ٹیک برانڈ دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی پانے والی اسمارٹ فون کمپنی ہے اور یہ اس موقع کو اپنے اس بلاگ پوسٹ کے ساتھ منا رہا ہے کہ وہ یہاں تک کیسے پہنچا۔
یہ سب کچھ مئی 2018 میں ایک ایسا برانڈ بنانے کے ہدف کے ساتھ شروع ہوا تھا جو نوجوان نسل کی نمائندگی کرے اور ریئلمی 1 نے ایسا ہی کیا۔ اپنے پہلے فون کی حیران کن کامیابی کے بعد، برانڈ نے اسمارٹ فون انڈسٹری کے تمام طبقات کو کور کرنے کے لئے اپنے پورٹ فولیو کو تیزی کے ساتھ وسعت دی جس میں ایکس 50 پرو فائیو جی جیسے فلیگ شپ ڈیوائسز بھی شامل ہیں۔

پھر ہم نے اسے ریئلمی بڈز کے ساتھ ساتھ ریئلمی بینڈ اور ریئلمی واچ جیسی اسمارٹ ایکسسریز کے شعبے میں بھی داخل ہوتے دیکھا۔ اس سال مئی کے مہینے میں، ہم نے ریئلمی اسمارٹ ٹی وی کے ساتھ ٹی وی مارکیٹ میں اس برانڈ کی پہلی انٹری دیکھی تھی اور پچھلے مہینے ریئلمی اسمارٹ ٹی وی ایس ایل ای ڈی 4 کے کی آمد کا مشاہدہ بھی کیا تھا۔
ریئلمی کے تیز رفتار عروج کی پوری کہانی کو پڑھنے کے لئے آپ اس لنک سے بلاگ پوسٹ پر جاسکتے ہیں۔