سام سنگ نے فورٹ نائٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے گلیکسی اسٹور کو ایک نیا ڈیزائن دے دیا۔

ہر سام سنگ موبائل فون پر گلیکسی اسٹور پہلے سے ہی موجود ہوتا ہے، جسے اب ایک نئی شکل مل رہی ہے۔ فرم چاہتی ہے کہ اس کے فون موبائل گیمرز کے لئے ضروری آپشن ہوں اور اس مقصد کے لئے، نیا ڈیزائن کردہ گلیکسی اسٹور گیمنگ پر بہت زیادہ فوکس کرتا ہے جس میں ڈیفالٹ ٹیب "گیمز” کا ٹیب ہے جبکہ ایپس کو "ایپس” کے ٹیب میں الگ الگ گروپ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، گلیکسی واچ ایپس کو اوپر والی ایک اسکرولنگ بار میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فورٹ نائٹ کو حال ہی میں ایپل کے ایپ اسٹور کے ساتھ ساتھ گوگل کے پلے اسٹور سے بھی ہٹا دیا گیا تھا اور گلیکسی اسٹور کے ری ڈیزائن نے اس صورتحال کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ "ری ڈیزائن” لوگوں کو یہ یاد دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا کہ گیلکسی اسٹور واحد اسٹور ہے جہاں آپ بغیر کسی روک ٹوک اور جگاڑ کے فورٹ نائٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

گلیکسی اسٹور کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ صارفین وہاں سے گیمز خریدنے پر انعامات حاصل کرتے ہیں، جو مستقبل میں خریداری کرنے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ نیا ڈیزائن صارفین کو یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ وہ اپنے گلیکسی اسمارٹ فون سے مطابقت پذیر بلوٹوتھ کنٹرولر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گلیکسی اسٹور کے ذریعے ایکس باکس گیم پاس الٹیمیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور 100 سے زیادہ گیمز کھیل سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: